عمر ایوب نے جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا
December, 4 2024
اسلام آباد: (ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔
عمر ایوب نے اپنا استعفیٰ سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیا ہے اور ساتھ ہی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹرگوہر کو اپنی جگہ جوڈیشل کمیشن کا رکن نامزد کر دیا ہے۔ عمر ایوب کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن سے استعفے کا فیصلہ اپنے خلاف درج مقدمات کے باعث کیا ہے۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے مطابق موجودہ لیگل چینلنجز جوڈیشل کمیشن میں مؤثر کارکردگی دکھانے میں رکاوٹ ہیں۔ ادارے کے مفاد میں ہے کہ میں کسی اور کو اپنی جگہ نامزد کروں جو اپنی تمام توجہ اس اہم رول پر ادا کرسکے۔
عمر ایوب نے اسپیکر قومی اسمبلی سے درخواست کی ہےکہ میرا استعفیٰ جلد منظور کر کے بیرسٹرگوہر کو جوڈیشل کمیشن کا رکن نامزد کیا جائے۔