نئی نویلی دلہن کے قتل کا معمہ حل، شوہر قاتل نکلا
December, 3 2024
پشاور: (سنو نیوز) پشاور کے علاقے سوڑیزئی بالا میں 14 دسمبر 2023 کو پراسرار طور پر جاں بحق ہونے والی ایک ماہ کی نئی نویلی دلہن کے کیس کا معمہ حل ہو گیا۔
پولیس نے انکشاف کیا کہ مقتولہ کے شوہر راحید علی نے گھریلو ناچاقی کی وجہ سے اپنی بیوی کو زہر دے کر قتل کیا اور واقعے کو طبعی موت قرار دینے کی ناکام کوشش کی۔
ابتدائی طور پر شوہر نے موت کو قدرتی حادثہ بتایا تھا، لیکن پوسٹ مارٹم رپورٹ اور تفصیلی انکوائری کے بعد حقیقت بے نقاب ہوئی۔ پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے، پولیس کا مزید کہنا ہے کہ تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات متوقع ہیں۔
واضح رہے کہ یہ واقعہ گھریلو مسائل کی سنگینی اور ان کے ممکنہ خطرناک نتائج کی عکاسی کرتا ہے۔