ٹک ٹاک بناتے گولی چل گئی، نئی نویلی دلہن جاں بحق
December, 3 2024
بچیانہ: (ویب ڈیسک) ٹک ٹاک کے جنون نے شادی والے گھر میں صف ماتم بچھا دی۔ 2 روز کی دُلہن پسٹل سے ٹک ٹاک بناتے ہوئے اچانک گولی چل جانے سے جاں بحق ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق بچیانہ کے نواحی گاؤں چک نمبر 233 گ ب کے رہائشی عباس جٹ کی 22 سالہ بیٹی کی شادی دو روز قبل گاؤں ہی میں عظمت نامی شخص سے ہوئی تھی۔
گزشتہ روز وہ گھر میں پڑی پسٹل اپنی کنپٹی پر رکھ کر ٹک ٹاک بنا رہی تھی کہ اچانک گولی چل گئی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔
اطلاع ملنے پر ایس پی جڑانوالہ، ایس ایچ او تھانہ صدر نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے لاش قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کر دی۔ دو روز قبل شادی ہونے والی دُلہن کی اچانک موت پر گھر میں کہرام برپا ہوگیا اور گاؤں کی فضا سوگوار ہوگئی۔