امتحان میں نقل کرنا ناممکن، لاہور بورڈ کا بڑا فیصلہ
December, 3 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور بورڈ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحان میں پیپرز کی سیکریسی برقرار رکھنے کیلئے سوالیہ پرچوں پر واٹر مارک لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تمام امتحانی سنٹرز میں مختلف کیو آر کوڈ کے ساتھ سوالیہ پیپرز پر واٹر مارک لگایا جائے گا۔ معروضی اور تحریری امتحان کے دوران سوالیہ پیپرز آؤٹ ہونے پر متعلقہ امتحانی سنٹرز کے سپرنٹندنٹ سے جواب طلبی کی جائے گی۔
کیو آر کوڈ کے ساتھ واٹر مارک لگانے سے سوشل میڈیا پر سوالیہ پیپرز کو آؤٹ ہونے سے روکا جاسکے گا۔ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی کا اطلاق میٹرک اور انٹر سالانہ امتحان 2025 سے ہوگا، حتمی منظوری پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز سے لی جائے گی۔