محکمہ موسمیات کی موسم کے حوالے سے اہم پیش گوئی
File photo
لاہور: (سنو نیوز) محکمہ موسمیات کی جانب سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روزاسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم صبح کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی دھند پڑنے کی توقع ہے۔

ادھرخیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے، تاہم شام یا رات میں جنوبی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے۔ صبح اور رات کے اوقات میں سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، گجرات، راولپنڈی، جہلم، لاہور، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، حافظ آباد، جھنگ، فیصل آباد، سرگودھا،بہاولپور، ملتان، ڈیرہ غازی خان ،ساہیوال، خانیوال، رحیم یار خان اور گردونواح میں سموگ اور دُ ھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم صبح یا رات کے اوقات میں کشمور، سکھر، جیکب آباد، ٹنڈو جام اور گردونواح میں سموگ اور دُ ھند چھا ئےرہنے کی توقع ہے۔

ادھربلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، تاہم شام یا رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے، جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اورخشک رہنے کی توقع ہے۔

یاد رہے کہ کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی09 ،سکردو منفی 06، استور، گوپس منفی 04،گلگت منفی 03، کالام منفی 02 اور قلات میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔