ایمان مزاری ایڈووکیٹ اور اُن کے شوہر گرفتار
Shireen Mazari's daughter Iman Mazari Advocate and her husband Hadi Ali Chhata Advocate were arrested by Abpara Police of Islamabad
اسلام آباد: (سنو نیوز) شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری ایڈووکیٹ اور اُن کے شوہر ہادی علی چھٹہ ایڈووکیٹ کو اسلام آباد کی تھانہ آبپارہ پولیس نے کارِسرکار میں مداخلت کے الزام پر درج مقدمہ میں گرفتار کر لیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ایمان زینب مزاری ملک دشمن تخریب کاروں، بی ایل اے جیسی جماعتوں کی ہمدردی میں ملوث ہے، ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو ٹریفک اہلکار پر تشدد کے کیس میں گرفتار کیا گیا۔

یاد رہے ایمان مزاری اور اس کے شوہر نے گزشتہ ہفتے برطانوی کرکٹ ٹیم کے روٹ پر لگے بیرئر زبردستی ہٹائے تھے۔