سپریم کورٹ نے مبارک احمد ثانی کیس کا فیصلہ سنا دیا
Image
اسلام آباد: (سنو نیوز) سپریم کورٹ نے مبارک احمد ثانی کیس میں نظرثانی درخواستیں جزوی منظور کرلیں۔ عدالت نے کہا کہ نظرثانی درخواستوں پر تفصیلی فیصلہ ویب سائٹ پر آج ہی اپلوڈ کیا جائے گا۔

سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ کا حصہ جسٹس نعیم اختر افغان نے مبارک احمد ثانی کیس کا محفوظ فیصلہ پڑھ کر سنایا۔ جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا کہ فیصلہ اردو میں تحریر کیا گیا ہے، ہم نے 21 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ لکھا ہے، فیصلہ میں تمام تحفظات کو مد نظر رکھا گیا ہے۔

جسٹس نعیم اختر افغان کی جانب سے سنائے گئے فیصلے میں کہا گیا کہ فیصلہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تحریر کیا ہے، فیصلے میں جید علماء کی جانب سے دی گئی معاونت کو شامل کیا ہے، فیصلہ میں قرآن وحدیث کے حوالا جات بھی شامل ہیں۔

فیصلے میں کہا گیا کہ امید ہے تفصیلی فیصلہ پڑھنے سے ابہام دور ہو جائے گا، تفصیلی فیصلہ آج ہی اپ لوڈ کر دیا جائے گا۔