یہ عادت بعض لوگوں کیلئے رات کے دوران آرام دہ نیند کا باعث بنتی ہے، مگر ماہرین صحت کے مطابق موزے پہن کر سونا ہر کسی کیلئے فائدہ مند نہیں ہوتا۔
موسم سرما کی ٹھنڈی ہواؤں سے بچنے کیلئے زیادہ تر افراد اپنے پیروں کو گرم رکھنے کیلئے موزے پہن کر سوتے ہیں، مگر یہ عادت کچھ صحت کے مسائل کا سبب بھی بن سکتی ہے۔
ماہرین کے مطابق موزے پہن کر سونے کے کچھ فوائد ہیں جیسے کہ یہ خون کی گردش کو بہتر بناتے ہیں اور جسم کے درجہ حرارت کو متوازن رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، خاص طور پر اگر موزے اچھی کوالٹی کے ہوں۔
تاہم اس کے منفی اثرات بھی ہیں جنہیں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ موزے پہن کر سونا نیند کے دوران خون کے دباؤ میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے، خاص طور پر اگر موزے تنگ ہوں۔ اس سے دل پر بھی اثر پڑ سکتا ہے اور مجموعی طور پر نیند کی کوالٹی متاثر ہو سکتی ہے۔
دوسری جانب سردیوں میں پیروں کی صفائی اور ان کی جلد کی صحت کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔ جب ہم موزے پہن کر سوتے ہیں تو پیروں کی جلد پر موجود مسام بند ہو سکتے ہیں، جس سے انفیکشن اور دیگر مسائل کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اس کے علاوہ پیروں کو ہوا کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ وہ صحت مند رہیں اور موزے پہن کر سونا ان مساموں کو روک سکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ سردیوں میں موزے پہن کر سونے کے عادی ہیں تو اس پر غور کرنا ضروری ہے۔ بہتر یہ ہے کہ آپ موزے پہننے سے قبل اپنے پیروں کی صفائی کا خیال رکھیں اور ایسا کوئی موزہ استعمال کریں جو آپ کے پیروں کو ہوا لینے کی اجازت دے۔ اگر موزے تنگ ہوں تو انہیں پہننے سے گریز کریں، کیونکہ یہ نہ صرف آپ کے پیروں کی جلد کیلئے نقصان دہ ہیں بلکہ نیند کے دوران دیگر مسائل بھی پیدا کر سکتے ہیں۔