کام کا دباؤ کیا ہے؟
کام کا دباؤ ایک ایسی کیفیت ہے جو کسی فرد کو زیادہ کام یا غیر حقیقی توقعات کے نتیجے میں لاحق ہوتی ہے۔ یہ دباؤ معمولی بھی ہو سکتا ہے، جو انسان کو بہتر کارکردگی کیلئے متحرک کرتا ہے، یا شدید بھی ہو سکتا ہے،جو جسمانی اور ذہنی بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے۔ اگر کام کا بوجھ طویل عرصے تک جاری رہے تو یہ تناؤ مستقل بیماری کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔
کام کا دباؤ:اثرات اور وجوہات
2020-21 میں جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق ہر 40 میں سے تقریباً ایک کارکن کام سے متعلق تناؤ کا شکار پایا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ کام کا دباؤ عام طور پر درج ذیل وجوہات کی بنا پر ہوتا ہے:
غیر حقیقی اہداف یا ڈیڈ لائن
بہت زیادہ کام کا بوجھ ہونا
کام کے انداز پر کنٹرول کی کمی ہونا
ساتھیوں یا افسران کی طرف سے مناسب تعاون کا فقدان ہونا
یہ وجوہات انسان کی کارکردگی کو متاثر کرتی ہیں اور اس کے نتیجے میں جسمانی مسائل جیسے کہ تھکن، سر درد اور نیند کی کمی اور ذہنی مسائل جیسے کہ بے چینی اور ڈپریشن پیدا ہو سکتے ہیں۔
کام کے دباؤ کو کم کرنے کے مؤثر طریقے
دباؤ کو کم کرنے کیلئے سب سے پہلے یہ سمجھنا ضروری ہے کہ دباؤ کی اصل وجوہات کیا ہیں۔ ایک بار وجوہات کا پتہ چل جائے تو مناسب اقدامات کرکے کام کا دباؤ کم کیا جا سکتا ہے۔
حقیقت پسندانہ اہداف مقرر کریں:
اپنے کام کے اہداف اور ڈیڈ لائنز کو قابل عمل بنائیں تاکہ ان پر عمل کرنا ممکن ہو۔
کام کی ترجیح بنائیں:
اپنی روزمرہ کی مصروفیات کا تجزیہ کریں اور اہم کاموں کو پہلے مکمل کریں۔
وقت کا بہتر انتظام کریں:
اپنے کام کے لیے وقت مقرر کریں اور غیر ضروری کاموں کو کم کریں۔
کام کو تقسیم کریں:
زیادہ کام کا بوجھ محسوس ہو تو کام دوسروں کو سونپ دیں۔
نا کہنے کا ہنر سیکھیں:
اگر اضافی ذمہ داری نہیں اٹھا سکتے تو مؤدبانہ طریقے سے انکار کریں۔
وقفے لیں:
کام کے دوران مختصر وقفے لیں اور چہل قدمی کریں تاکہ ذہنی اور جسمانی توانائی بحال ہو سکے۔
صحت مند تعلقات قائم کریں:
اپنے ساتھیوں اور افسران کے ساتھ مثبت تعلقات رکھیں تاکہ کام کے ماحول کو دوستانہ بنایا جا سکے۔
صحت مند طرز زندگی اپنائیں:
متوازن غذا کھائیں، روزمرہ ورزش کریں، اور نیند کو ترجیح دیں۔
تربیت حاصل کریں:
اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کیلئے نئی مہارتیں سیکھنے کی کوشش کریں۔
منشیات سے پرہیز کریں:
شراب اور دیگر نشہ آور اشیاء دباؤ کو بڑھا سکتی ہیں، ان سے بچنا ضروری ہے۔