شدید گرمی سےلاحق ہونے والے صحت کے سنگین مسائل
Image
لاہور(ویب ڈیسک )شدید گرمی کے اس موسم میں ہر جاندار کا بے حال ہے،ایک طرف شدید گرمی اور دوسری طرف ہیٹ ویو ،ان حالات میں ماہرین کا یہ ماننا ہے کہ اس طرح کی شدید گرمی صحت کے کچھ سنگین مسائل کا سبب بن سکتی ہے۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق گذشتہ دس سے پندرہ سالوں کے دوران 65 سال سے زیادہ عمر کے افراد کی گرمی سے اموات میں تقریباً 80 سے زائد فیصد اضافہ ہوا۔ہیٹ ویو قدرتی خطرات میں سب سے زیادہ خطرناک ہے اور یہاں تک کہ ہیٹ ویو کی ہلکی شدت بھی کمزور افراد کو متاثر کر سکتی ہے۔
 
فشار خون میں کمی
گرمیوں میں مسلسل پسینے کی وجہ سے جسم میں فلیوڈز اور الیکٹرولائٹس کم ہو جاتے ہیں۔ گرمی آپ کے خون کی نالیوں کو بھی پھیلا دیتی ہے۔ یہ فشار خون میں کمی کا باعث بن سکتا ہے۔
 
 تھکن
شدید گرمی سے آپ تھکاوٹ کا شکار ہو سکتے ہیں اور متلی شروع ہو سکتی ہے۔ اس تھکاوٹ کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے کیونکہ اگر یہ ٹھیک نہ ہو تو ہیٹ سٹروک ہو سکتا ہے۔
 
پانی کی کمی
ضرورت سے زیادہ پسینہ پانی کی کمی کا باعث بن سکتا ہے۔ پانی کی کمی سر درد، چکر آنا، غنودگی، پیشاب میں کمی، منہ خشک، فشار خون میں کمی اور بہت سے ایسے مسائل کی وجہ بن سکتی ہے۔
 
دل کی دھڑکن کا تیز ہونا
جب آپ گرمی محسوس کرتے ہیں تو آپ کی دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی ہے۔ آپ کے جسم کو زیادہ درجہ حرارت میں زیادہ مشقت کرنی پڑتی ہے، اس کے نتیجے میں دل کی دھڑکن بڑھ سکتی ہے۔
 
چکر آنا
گرمی انسانی جسم میں پانی کی کمی کر سکتی ہے اور پانی کی یہ کمی آپ کے دماغ کے لیے کافی خون حاصل کرنا مزید مشکل بنا سکتی ہے۔ اس سے آپ کو چکر آ سکتے ہیں۔