ٹک ٹاکر مریم فیصل کی مبینہ نازیبا ویڈیو لیک
Tiktoker Maryam Faisal
اسلام آباد:(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر مریم فیصل کی مبینہ نازیبا ویڈیو لیک ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے، جس نے سوشل میڈیا پر شدید ردعمل اور بحث کو جنم دیا ہے۔

مریم فیصل جن کے ٹک ٹاک پر 6 لاکھ سے زائد فالوورز اور لاکھوں لائکس ہیں، ان کی مبینہ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" اور واٹس ایپ گروپس میں گردش کر رہی ہیں۔

ان تصاویر میں دیکھا جسکتا ہے کہ ایک لڑکی کو مبینہ طور پر ایک مرد دوست کے ساتھ قریبی تعلق میں دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم، ابھی تک ان تصاویر کی تصدیق نہیں ہو سکی اور مریم فیصل کا اس حوالے سے کوئی بیان تاحال جاری نہیں ہوا۔ 

واضح رہے کہ یہ واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اس سے پہلے بھی کئی مشہور ٹک ٹاکرز، جیسے مناحل ملک، عِمشہ رحمان اور سومل محسن اسی طرح کی لیکس کا شکار ہو چکی ہیں۔ یہ واقعات نہ صرف متاثرین کی ذاتی زندگیوں کو متاثر کرتے ہیں بلکہ ان کی ذہنی صحت اور ساکھ کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں۔ 

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات آن لائن ہراسانی اور ذاتی معلومات کی خلاف ورزی کی بڑھتی ہوئی خطرناک صورتحال کی نشاندہی کرتے ہیں۔ یہ لیکس نہ صرف متاثرین کیلئے نقصان دہ ہیں بلکہ معاشرتی اخلاقیات پر بھی سوالیہ نشان ہیں۔ 

انٹرنیٹ صارفین اور انسانی حقوق کے کارکنان نے آن لائن حفاظت اور ڈیجیٹل اخلاقیات کو بہتر بنانے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ایسے واقعات کو روکنے کیلئے قانون سازی اور عوامی آگاہی کی مہمات کو مزید مضبوط کرنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔