انرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق 28 سالہ صوفی ٹرنر اور 35 سالہ جوئے جونس 5 سال قبل شادی کے خوبصورت بندھن میں بندھے تھے،جبکہ گزشتہ سال جوئے جونس نے طلاق کے لیے عدالت میں درخواست دائر کر دی،فلوریڈا کی عدالت نے جوئے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے شادی شدہ جوڑے میں طلاق کی منظوری دے دی ہے،اس کے ساتھ ہی عدالت نے ایک خفیہ معاہدے کی منظوری کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اس خفیہ معاہدے میں بیوی کے لیے مالی مدد کی فراہمی، اثاثوں کی تقسیم اور ان کی 2 بیٹیوں کی کفالت بھی شامل ہے۔
میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے اس خفیہ معاہدے کے احکامات صوفی ٹرنر اور جوئے جونس کے بچوں کی پرورش اور بہتر مستقبل کے لیے جاری کیے ہیں،جس کے ذریعے دونوں فنکار بھی مستفید ہوں گے۔
واضح رہے کہ صوفی ٹرنر اور جوءے جونس نے سال 2019 میں لاس ویگاس میں اپنی پسند سے شادی کی تھی،جبکہ ستمبر 2023 میں گلوکار نے طلاق کے لیے درخواست دائر کردی تھی۔