سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
 عالمی و ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت آسمانوں سے باتیں کرنے لگی۔
فائل فوٹو
کراچی: (سنو نیوز) عالمی و ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت آسمانوں سے باتیں کرنے لگی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں آج 24 قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 700 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ملکی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

جیولرز ایسویس ایشن کے مطابق پاکستان میں 24 قیراط کا حامل فی تولہ 3 لاکھ 64 ہزار 900 روپے کا ہو گیا۔

اسی طرح ملکی صرافی مارکیٹوں میں 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 171 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ملکی صرافہ بازاروں میں 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 12 ہزار 842 روپے پر جا پہنچی۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں خام تیل مسلسل تیسرے روز بھی سستا

ادھر عالمی منڈی میں بھی سونے کی نرخوں میں تیزی دیکھی گئی، بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 37 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3 ہزار 424 ڈالر ہو گئی۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمت میں حالیہ اضافہ عالمی اور مقامی سطح پر اقتصادی حالات کا عکاس ہے، عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا ایک سبب عالمی معاشی عدم استحکام اور افراط زر ہے، جس کی وجہ سے سرمایہ کار سونے کو محفوظ پناہ گاہ کے طور پر دیکھتے ہیں۔