منگل کے روز 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت 700 روپے بڑھ کر 275,200 روپے کی سطح پر پہنچ گئی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 235,940 روپے ہو گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7 ڈالر بڑھ کر 2,640 ڈالر پر پہنچ گئی، جس کا اثر پاکستانی مارکیٹ میں بھی دیکھا گیا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 3,400 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 2,914.95 روپے پر مستحکم رہی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی اقتصادی صورتحال ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ اور مہنگائی کے اثرات سونے کی قیمتوں پر براہ راست اثر انداز ہو رہے ہیں۔ اس اضافے سے جہاں سرمایہ کاروں کیلئے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں، وہیں عوام کیلئے زیورات کی خریداری بھی مزید مہنگی ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتیں نہ صرف ملکی بلکہ عالمی سطح پر معیشت میں تبدیلیوں کی عکاسی کرتی ہیں،یہ اضافہ مستقبل میں مزید اتار چڑھاؤ کا پیش خیمہ بن سکتا ہے۔