پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی
Stock exchange index and dollor
کراچی:(ویب ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز مثبت ہوا، جہاں 100 انڈیکس میں نمایاں تیزی دیکھنے کو ملی۔

وفاقی وزیرِ پلاننگ احسن اقبال نے روایتی گونگ بجا کر کاروبار کا آغاز کیا، جس کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا اور مارکیٹ میں سرگرمی نظر آئی۔ 

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 373 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 3 ہزار 648 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ یہ اضافہ نہ صرف سرمایہ کاروں کیلئے مثبت اشارہ ہے بلکہ ملکی معیشت کی بہتری کی جانب بھی ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 3 ہزار 274 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جبکہ آج کی تیزی سے اسٹاک ایکسچینج میں نئی امید پیدا ہوئی ہے۔ 

ماہرین کے مطابق یہ اضافہ کاروباری سرگرمیوں میں بحالی اور سرمایہ کاری کے رجحان میں بہتری کی عکاسی کرتا ہے۔ آنے والے دنوں میں معاشی اصلاحات اور حکومتی پالیسیوں کے اثرات مزید واضح ہوں گے۔ 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کا دن سرمایہ کاروں کیلؕئے ایک مثبت آغاز کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔