کرنسی ڈیلرز کے مطابق آج انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 6 پیسے مزید سستا ہو کر 277 روپے 90 پیسے پر پہنچ گیا ہے۔
کرنسی مارکیٹ سے وابستہ ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں ڈالر کی قیمت میں جو معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا، وہ محض عارضی رجحان تھا۔ مستقبل قریب میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی کا واضح امکان ہے۔
ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ اگر کوئی بڑی اقتصادی یا سیاسی تبدیلی رونما نہیں ہوتی تو ڈالر کے نرخ طویل مدتی بنیادوں پر نیچے آ سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ حکومت نے ڈالر کی قدر کو کم رکھنے کیلئے کئی مثبت اقدامات کیے ہیں، جن میں حوالہ اور ہنڈی کے غیر قانونی ذرائع کو روکنے کی پالیسیاں شامل ہیں۔ان اقدامات نے مارکیٹ میں استحکام پیدا کیا ہے اور ملکی معیشت کو بھی سہارا دیا۔
بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر موجودہ حالات اور رجحانات برقرار رہے تو ڈالر کی قیمت آئندہ دو سے تین ماہ میں 250 روپے تک گر سکتی ہے۔