اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 847 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے،جس کے بعد انڈیکس 1,02,250 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر بھی مارکیٹ میں نمایاں تیزی دیکھی دیکھنے میں ملی تھی، جب 100 انڈیکس نے 1,00,000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد کو عبور کیا تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھنے اور ملکی معیشت میں استحکام کے آثار اس غیر معمولی اضافے کی اہم وجوہات ہیں۔
دوسری جانب تبادلہ مارکیٹ میں بھی مثبت تبدیلی دیکھنے کو ملی ہے۔ انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 4 پیسے کی کمی ہوئی، جس کے بعد ڈالر کا نیا ریٹ 278 روپے ہوگیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں کمی سے درآمدی بل میں کمی آئے گی،جو ملکی معیشت کیلئے خوش آئند ہے۔
سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں حالیہ تیزی اور ڈالر کی قدر میں کمی سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور یہ رجحان آنے والے دنوں میں بھی جاری رہ سکتا ہے۔ مارکیٹ کی موجودہ صورتحال نے سرمایہ کاروں کو امید دلائی ہے کہ معیشت مزید بہتر ہوگی۔