ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے
Image

کیلی فورنیا:(ویب ڈیسک )ٹیسلا کمپنی کے مالک ایلون مسک ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے۔ان کی دولت 92 بلین ڈالر اضافے کے بعد 232 بلین ڈالر تک جا پہنچی۔

غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق گاڑیوں کی معروف امریکی کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے اس سال کے اختتام تک اثاثوں میں بے پناہ اضافہ کر کے اپنا کھو جانے والا دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز واپس حاصل کرلیا۔

گذشتہ برس رواں برس دنیا کے 500 افراد کی مجموعی دولت میں 1.4 ٹریلین ڈالر کمی ہوئی تھی لیکن رواں برس کا اختتام انہی افراد کی دولت میں 1.5 ٹریلین ڈالر اضافے کی خوش خبری پر اختتام پذیر ہورہا ہے۔

ایلون مسک کئی سالوں تک دنیا کے امیر ترین شخص رہے لیکن وہ برتری برقرار نہیں رکھ سکے تاہم رواں برس ایلون مسک کے لیے بھی سود مند رہا اور ٹیسلا کے حصص میں شاندار کارکردگی کے باعث ایلون مسک ان کی دولت 92 بلین ڈالر کے اضافے سے 232 بلین ڈالر تک پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/29/12/2023/latest/62036/

ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا دنیا کی سب سے مہنگی کار ساز کمپنی ثابت ہوئی جس نے گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں سال 130 فیصد اضافے کے ساتھ 248 ڈالر کا بزنس کیا۔صرف ٹیسلا ہی ایلون مسک کے دوبارہ امیر ترین شخص بننے کی اکیلی وجہ نہیں۔ ایکس بھی بزنس میں اتار چڑھاؤ کے باوجود ایلون مسک کی دولت میں اضافے کا باعث بنی۔

بلوم برگ کے مطابق دنیا کے امیر ترین شخصیات کی فہرست میں دوسرے نمبر پر برنارڈ ارنالٹ ہیں جو فرانس کی لگژری اشیا بنانے والی کمپنی کے مالک ہیں اور جن کی دولت میں رواں برس 126 ملین ڈالر اضافہ ہوا۔

ایمازون کے بانی جیف بیزوس کو اس سال 1.4 ارب ڈالرز کی کمی کا دھچکا لگا لیکن اس کے باوجود وہ 177 بلین ڈالر کی مجموعی دولت کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔اس کے بعد نمبر آتا ہے مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کا جن کے اثاثوں میں 217 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا۔