بجلی کی قیمت میں ایک روپے 30 پیسےاضافے کا امکان
Image

اسلام آباد:(سنونیوز)مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبر آ گئی ،بجلی کی قیمت میں ایک روپے 30 پیسے مزید اضافے کا امکان ہے، قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 22 ارب 56 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کمپنیوں نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کیلئے درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کروا دی، نیپرا میں بجلی کمپنیوں کی درخواست پر 14 نومبر کو سماعت ہو گی۔

قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 22 ارب 56 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔بجلی چوری اور لائن لائسز کی مدد میں 6 ارب 61 کروڑ روپے جبکہ بجلی سسٹم کے استعمال کی مد میں 10 ارب 24 کروڑ روپے وصول کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ

گذشتہ دنوں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نےستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی فی یونٹ 55 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کروائی تھی۔ نیپرا درخواست کی یکم نومبر کو سماعت کرے گی، بجلی مہنگی ہونےکی صورت میں صارفین پر 8ارب 37کروڑ روپے کامزید بوجھ پڑنے کا امکان تھا۔

ڈسکوز کے صارفین پر 8ارب 37کروڑ روپے کامزید بوجھنے ڈالنے کی درخواست نیپرا میں جمع کروائی تھی ۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے درخواست ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ تحت دی تھی۔