چوہنگ قتل کیس: نامزد ملزم ڈی جی خان سے گرفتار
Image

لاہور:(سنونیوز) گذشتہ روز چوہنگ کے علاقہ میں 5افراد کے قتل میں بڑی پیش رفت، مقدمہ کے نامزد ملزم صابر کو ڈی جی خان سے گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود نے پولیس ٹیمز کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ ملزم صابر مقتولین کا رشتہ دار ہے،جس سے مزید تفتیش کی جاری ہے، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے مختلف جگہوں پر ریڈز جاری ہیں،ملزم کے دیگر ساتھیوں کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور چوہنگ کے علاقے میں دیرینہ دشمنی پر 5 افراد قتل

واضح رہے گذشتہ دنوں چوہنگ کے علاقے میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جس میں 5 افرادحافظ محمد مرتضیٰ، غلام مصطفیٰ، ملک شہزاد، ملک خادم حسین، اور فہد موقع پرجاں بحق ہوگئے تھے،فائرنگ کی زد میں آکر ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج و معالجے کے لیے اسپتال میں داخل ہے۔

گذشتہ روز چوہنگ کے علاقے میں دیرینہ دشمنی پرفائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد قتل ، ایک بچہ زخمی ہوا۔ قتل ہونے والوں میں حافظ محمد مرتضیٰ، غلام مصطفیٰ، ملک شہزاد، ملک خادم حسین اور فہد شامل تھے۔ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ موقع سے پانچوں لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا ۔ پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ مقتولین شہزاد اعوان کے ڈیرے پر بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی ۔ جس کے نتیجے میں تین سگے بھائی ہلاک ، ایک کزن اور ایک ملازم ہلاک ہوا۔ جبکہ ایک بچہ زخمی ہوا تھا۔