21 February 2024

Homeانٹرٹینمنٹدپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے اپنی زندگی سے پردہ اٹھا دیا

دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے اپنی زندگی سے پردہ اٹھا دیا

دیپکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کافی ود کرن میں شریک ہیں

دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے اپنی زندگی سے پردہ اٹھا دیا

ممبئی: (سنو نیوز) بالی ووڈ کی اداکار جوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے اپنی زندگی کے کئی رازوں سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ انہوں نے پہلی بار کئی چیزوں پر کھل کر بات کی ہے۔

کافی ود کرن کا آٹھواں سیزن جمعرات کو دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی جوڑی کے ساتھ شروع ہوا۔ اس شو کے دوران، جو اپنے مسالہ دار سوالوں اور جوابات کے لیے جانا جاتا ہے، دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے اپنی 11 سالہ محبت کی کہانی اور شادی سے متعلق بہت سی ان سنی کہانیاں شیئر کیں۔ اس شو کے بعد سے دونوں کی ان سنی کہانیاں سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گئی ہیں۔ دیپکا اور رنویر پہلی بار ایک ساتھ شو کا حصہ بنے۔ رنگ برنگے کپڑوں میں نظر آنے والے رنویر سنگھ کو دیپیکا کے ساتھ سیاہ لباس میں دیکھا گیا۔

محبت کیسے شروع ہوئی؟

دیپکا پڈوکون اور رنویر سنگھ ایک فلم میں ایک ساتھ

بالی ووڈ کے کئی ستاروں کی طرح ان کی محبت کی کہانی بھی فلم کے دوران ہی شروع ہوئی تھی۔ دونوں کے درمیان کیمسٹری سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ‘گولیوں کی راسلیلا رام لیلا’ سے شروع ہوئی ۔یہ 2012ء کا قصہ ہے، تب کرینہ کپور یہ فلم کرنے والی تھیں۔

رنویر نے بتایا کہ شوٹنگ سے ایک ہفتہ قبل کرینہ کپور نے کچھ وجوہات کی بنا پر فلم چھوڑ دی تھی۔ پھر ہم سب سوچ رہے تھے کہ اس کردار کے لیے کس کو کاسٹ کیا جائے۔ پھر فلم کاک ٹیل سامنے آئی۔ اس فلم کو دیکھنے کے بعد میں دیپکا کے لیے جانے کے حق میں تھا۔ پھر جب ہم فلم کا سکرپٹ پڑھنے بھنسالی کے گھر گئے تو دیپکا وہاں سفید کرتے میں پہنچی، وہ ہوا کے جھونکے کی طرح میری زندگی میں آئی۔ اس کے بعد سب نے ایک ساتھ رات کا کھانا کھایا ۔ وہاں سے دونوں کے درمیان ایک خوبصورت دوستی کا آغاز ہوا۔ فلم کی شوٹنگ کے دوران دونوں نے ایک ساتھ کافی وقت گزارا اور ان میں قربتیں بڑھیں جو محبت میں بدل گئیں۔

دپیکا نے رنویر کے بارے میں کیا کہا؟

دیپکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی موقع پر تصویر

اکثر فلمی محبتیں فلم کی شوٹنگ ختم ہوتے ہی ختم ہو جاتی ہیں۔ دیپکا پڈوکون نے یہ بھی بتایا کہ وہ اس رشتے کو لے کر سنجیدہ نہیں تھیں۔ وہ اس وقت سنگل تھیں اور رنویر بھی رشتے سے باہر آچکے تھے۔ پھر رنویر میری زندگی میں آئے لیکن شروع میں ان کے ساتھ کوئی وابستگی نہیں تھی۔

دیپکا نے بتایا کہ وہ اس وقت کچھ لوگوں سے ملی تھیں لیکن نہ تو مجھے ان میں دلچسپی تھی اور نہ ہی میں ان کے لیے پرجوش تھی، درحقیقت ذہنی طور پر میں رنویر کے لیے پرعزم تھی۔ 2012 میں بننے والا یہ جوڑا 11 سال سے ایک ساتھ ہے۔

رنویر نے بتایا کہ انہوں نے 2015 میں دیپکا کو پرپوز کیا تھا۔ پھر دونوں نے خاموشی سے منگنی کر لی اور اسے تین سال تک سب سے پوشیدہ رکھا۔انہوں نے دیپکا کو مالدیپ میں سمندر کے بیچ میں پرپوز کیا جسےاس نے قبول کر لیا۔ تب تک رنویر دیپکا کے اہل خانہ سے نہیں ملے تھے۔ بعد میں جب رنویر دیپکا کی فیملی سے ملنے بنگلور گئے تھے۔ جب پورا خاندان اکٹھا ہوا تو دیپکا نے کھانے کی میز پر رنویر کی تجویز کے بارے میں بتایا۔ دیپکا کے گھر والے دنگ رہ گئے۔ بعد میں رنویر نے سنا کہ دیپکا کی والدہ خاموشی سے منگنی پر ناراضگی کا اظہار کر رہی تھیں۔ دیپکا کے گھر والے گھر والوں کو بتائے بغیر منگنی پر تھوڑا ناراض تھے۔

ایک سندھی خاندان سے تعلق رکھنے والے رنویر سنگھ کو دیپیکا پڈوکون کے خاندان کے ساتھ ضم ہونے میں وقت لگا۔ آخر کار 14 نومبر 2018 ء کو دونوں نے شادی کر لی۔ رنویر کا خیال ہے کہ انہیں منگنی سے پہلے دیپکا کے گھر والوں سے ملنا چاہیے تھا۔

Share With:
Rate This Article