سی ٹی ڈی کی کاروائیاں جاری، 8 دہشتگرد گرفتار
Image
لاہور:(سنو نیوز) لاہور میں دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی کی پنجاب کے مختلف شہروں میں کاروائیاں جاری ہیں، ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 8 دہشت گرد گرفتار کیے گئے ہیں، کارروائی لاہور، گوجرنوالہ، راولپنڈی اور ملتان میں کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق لاہور سے القاعدہ کے 2 اہم کمانڈرز کاشان اور حسن گرفتار ہوئے ہیں، دہشتگردوں سے بارودی مواد، ہینڈ گرینڈ ،ڈیٹو نیٹر، موبائل فون،اسلحہ اور نقدی برآمد ہو ئی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی شناحت لیاقت،حسن،کاشان، گل کریم، ایوب خان ،امیر معاویہ اور رضوان کے نام سے ہوئی ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش جاری ہے۔ خیال رہے کہ رواں ہفتے 336 کومبنگ آپریشنز کے دوران 135 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کومبنگ آپریشنز میں 16784 افراد سے پوچھ کچھ کی گئی ہے، سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے، دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں ۔