کراچی:(سنونیوز)محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کاکہنا ہے کہ آٹھ فروری کو جیت عوام اور پیپلز پارٹی کی ہوگی،ہم ملکر پاکستان کی تقدیر بدلیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے آصفہ بھٹو کاکہنا تھا کہ زرداری عوام کو تین سو یونٹ مفت بجلی دیں گے ،پیپلز پارٹی نے خواتین کوپنک بس دی ،محترمہ بینظیر بھٹو ہمیشہ خواتین کے حقوق کے لیے لڑتی تھیں ،شہید بی بی کے بعد آصف علی زرداری نے قوم کو سنبھالا۔
آصفہ بھٹو زرداری کاکہنا تھا کہ بینظیر انکم سپورٹ کے ذریعے خواتین خودمختار بنایا ،ہمارا پرائمری فوکس صحت پر ہے، غریب ہو یا امیر صحت کی سہولیات سب کو ملنی چاہیے ،پاکستان پیپلز پارٹی غریب کی خدمت کو ایمان مانتی ہے ۔
آصفہ بھٹو زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے این آئی سی وی ڈی اور ایس آئی یوٹی بنائی ،کچی آبادیوں کو ریگولرائز کر رہے ہیں ،آپ پیپلز پارٹی کو ووٹ دیں تاکہ بلاول بھٹو زرداری وزیر اعظم بنے اور آپکی خدمت کرے ۔
گذشتہ دنوں لاہور کے حلقے پی پی 160 میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے آصفہ بھٹو کاکہنا تھا کہ ہرکسی کو مفت علاج ملنا چاہیےہم نے ہسپتال بنائے ہیں،پیپلز پارٹی صرف غریبوں کا سوچتی ہے،پورے ملک سے لوگ سندھ میں علاج کروا رہے ہیںلوگوں کی مشکلات ہماری مشکلات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
https://sunonews.tv/26/01/2024/election-2024/66600/دختر بے نظیر کاکہنا تھا کہ سندھ میں غریبوں کے لیے سیلاب متاثرین کے لیے گھر بن رہے ہیں،صرف پیپلز پارٹی لوگوں کو گھر دیتی ہے،8 فروری کو تیر پر نشان لگا کر بلاول بھٹو کو موقع دیں،جب ہم مل کر کام کریں گے دنیا کی کوئی طاقت ہمیں نہیں روک سکتی ،ہم مل کر پاکستان کی تقدیر بدلیں گے۔
دوسری طرف چنیوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئےچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کاکہنا تھا کہ ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے اور آمریت کا بھرپور طرح سے مقابلہ کیا ہے ، ملک میں نفرت اور انتقام کی سیاست کی جا رہی ہے۔ پیپلز پارٹی انتقام کی سیاست کی مخالف ہے ،ملک اس وقت معاشی بحران سے دوچار ہے،پارٹی نے سندھ میں سلاب زدہ علاقوں میں 20 لاکھ گھر بنا کر دیے ہیں اور ان کو مالکانہ حقوق بھی دیے ہیں ۔
بلاول بھٹو کاکہنا تھا کہ ملک سے پرانے سیاست دانوں کا خاتمہ کرنا ہوگا ،پیپلز پارٹی اگلی حکومت بنائے گی، کسانوں کے حقوق کے لیے ہر جگہ پرآواز بلند کرتے رہیں گے ،ملک سے اشرفیہ کا خاتمہ کریں گے۔ ملک میں تعلیم صحت اور روزگار کے اوپر کام کرنے کی ضرورت ہے، ملک سے بے روزگاری کا خاتمہ کریں گے، نوجوانوں کو یوتھ کارڈ کے ذریعے ریلیف دیں گے، ملک سے بے روزگاری کا خاتمہ کریں گے اور بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کریں گے۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage