لاہور میں تین روزہ انٹرنیشنل پنجابی کانفرنس جاری
Image

لاہور ( سنو نیوز) لاہور میں پنجابی زبان کے فروغ کے لیے پرچار تنظیم اور پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگویج، آرٹ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام تین روزہ انٹرنیشنل پنجابی کانفرنس جاری ، پاکستان سمیت دنیا بھر کے 30 سے زائد پنجابی سکھ دانشور لکھاری صحافی بزنس مین اور سوشل ایکٹوسٹ حصہ لے رہے۔

تفصیلات کے مطابق کانفرنس میں شریک ہونے والے دانشور لکھاریوں کا کہنا تھاکہ اس جدید دور میں جیسے لاہور کا شاہی قلعہ اوربادشاہی مسجد جس طرح یہ ہماراورثہ ہے و اسی طرح ایک ورثہ آپ کی پنجابی زبان بھی ہے وہ یہاں مررہی ہے بلکہ مر چکی ہے۔

یہ روایتی ڈیرہ جٹاں دا لاہور میں انٹرنیشنل پنجابی کانفرنس کو سجایا گیا ہے اور اس کابفرنس میں جٹاں کا ڈیرہ بھی بنایا گیا اس کو بنانے کا مقصد جٹاں اور پنجابی ثقافت کو دکھانا تھا۔سکھ یاتریوں کا کہنا ہے کہ ہمارے بزدگ پہلے ڈیرے بناتے تھے اور وہاں دوست بیٹھ کر گپ شپ کگاتے تھے اور اپنے دکھ سکھ کی باتیں کرتے تھے ۔اور وہ ڈیرا مہمانوں کے لیے بنا ہوتا تھا۔

ہم نے اس پرانی روایت کو تازہ کرنے کے لیے یہ ڈیرہ بنایا،اس کانفرنس کا مقصد پنجاب کی ثقافت اور پنجابی زبان کو نوجوان نسل میں فروغ دینا ہے۔اس کے علاوہ پنجابی بھنگھڑا اور جھومر کانفرنس کے پروگرام میں شامل ہے۔

یہ کانفرنس انٹرنیشنل پنجابی پرچار تنظیم کی جانب سے منعقد کی گئی ہے اس کانفرنس کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ پنجابی روایات کوپنجابی کے جدید تصوارت اور آج کی ضروریات سے ہم آہنگ کیا جائے،اس کا نفرنس کے لیے ہماری کوشش یہ ہے کہ ہم نے دنیا بھر سےیورپی ممالک کے ساتھ کینڈا امریکہ سے پنجابی دانشور،کاروباری شخصیات اورپنجابی صحافی مدعو کیے ہیں۔

 

کانفرنس میں لٹریری سیشنز کے ساتھ ساتھ کلچرل ایکٹوٹیز بھی ہوں پنجابی بھنگڑا، جھمر اور گدھا کانفرنس کے خاص پروگراموں میں شامل ہے۔ سائیں ظہور، حنا نصراللہ، فضل جٹ اور دوسرے پنجابی سنگرز کے ساتھ ساتھ 10 سے زیادہ یونیورسٹیز کے درمیان پنجابی مقابلے ہوں گے۔ طلبا کی طرف سے ماں بولی پنجابی کی اہمیت پہ کئی پروگرام پیش کئے جائیں گے۔

معروف صحافی سہیل وڑائچ، اجمل جامی، اداکار سہیل احمد عزیزی، پنجابی گائیک عارف لوہار، طاہر سرور میر، سید نور، ڈاکٹر نبیلہ رحمان، اجوکا تھیٹر کے ڈائریکٹر شاہد ندیم، صغریٰ صدف، اشوک بھورا، ڈاکٹر گرپریت سنگھ ڈھگا، امولک سنگھ گاکھل، ڈاکٹر سریندر سنگھ گل، دلجیت سنگھ گیدھو، سکھی باٹھ، امرجیت سنگھ، ڈاکٹر ماریہ طاہر، اندرجیت سنگھ باٹھ، بابا نجمی، مدثر اقبال بٹ، دیپ سعیدا، طارق جٹالہ اور دوسرے معزز مہمان شامل ہوں گے

پنجابی کلچرل سٹالز، پنجابی کلچرل ڈریسنگ، تقریری مقابلوں اور پنجاب کوئز مقابلوں میں جیتنے والے طلبا و طالبات کو کئی طرح کے انعامات موقع پر ہی دیئے جائیں گے۔ ماں بولی کے فروغ کے لئے تھیٹرز ٹیمیں بھی پرفارم کریں گی۔ تقریب کے آخری دن کے پروگراموں میں پنجابی مشاعرہ اور ایوارڈ تقریب شامل ہو گی جس میں پنجابی زبان کے لئے کام کرنے والی دنیا بھر کی 10 اہم پنجابی شخصیات کو پنجابی پرچار ایوارڈ بھی دیئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/22/12/2023/entertainment/60839/

دوسری جانب پاکستان فلم انڈسٹری کی اداکارہ میرا کی رہائش گاہ سے چور 80 لاکھ روپے مالیت کے دو ہیرے کے ہار اور 20 لاکھ روپے مالیت کی گھڑی چوری کر کے فرار ہو گیا۔اداکارہ میرا نے لاہور کے علاقے تھانہ ڈیفنس اے میں اپنے ہی ملازم کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کروا دیا۔

اداکارہ میرا نے ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا کہ وہ شاپنگ کے لئے مارکیٹ گئی ہوئی تھیں، رات گئے 12 بجکر 30 منٹ پر واپس گھر پہنچیں تو معلوم ہوا کہ قاسم نامی ڈرائیور 80 لاکھ روپے مالیت کے 2 ہیرے کے ہار اور 20 لاکھ روپے مالیت کی گھڑی چوری کر کے فرار ہو گیا ہے۔

میرا کا کہنا تھا کہ جب گھر پہنچی تو جیولری کا سیٹ اور قیمتی گھڑی غائب تھی، جب گھر پر موجود گھریلو ملازمین سے پوچھا تو انہیں معلوم ہوا کہ ان میں سے ایک قاسم نامی شخص وہاں موجود نہیں تھا اور ان کا فون بھی بند تھا۔

اداکارہ نے شبہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے شبہ ہے کہ گھر کا قیمتی سامان قسم نامی ملازم نے ہی چوری کیا ہے، جیولری سیٹ کی قیمت 80 لاکھ اور گھڑی کی قیمت 20 لاکھ ہے۔ فلم اداکار نے پولیس سے درخواست کی کہ نامزد ملزم کو گرفتار کرکے سامان برآمد کیا جائے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ملزم کی تلاش میں چھاپے مار رہے ہیں۔

یاد رہے پاکستانی اداکارہ اور ماڈل میرا نوعمری سے ہی شوبز انڈسٹری سے منسلک ہیں، 1990 کی دہائی میں انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز فلم ’انتہا‘ کے ساتھ کیا۔ انہوں نے نہ صرف پاکستانی فلم انڈسٹری بلکہ بھارت کی بولی ووڈ انڈسٹری کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage