
لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف نے ضرورت مند شہریوں کو موٹر سائیکلیں دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ 150 سے 250لاکھ روپے مالیت کی موٹرسائیکلیں قسطوں پر دی جائیں گی۔
یہ اعلان انہوں نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب میں کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ رائیڈرز کے لیے محفوظ سفر بہت ضروری ہے۔ حکومت میں آنے سے قبل ہی میں نے شہریوں کی فلاح کا سوچا تھا۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ حادثات کے دوران سر کی چوٹ سے بچنے کیلئے صرف ہیلمٹ پہننا کافی نہیں ہوتا۔ موٹر سائیکل سواروں اپنی فیملیز کی کفالت کررہے ہوتے ہیں، مجھے ایکسیڈنٹس میں ہونے والے نقصانات کی بہت فکر ہوتی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ تمام موٹر سائیکل سواروںکے پاس سیفٹی گیئر ہوناچاہیے جبکہ ان کو چاہیے کہ مقررہ رفتارسے تیز موٹر سائیکل نہ ڈرائیوکریں۔تقریب سے خطاب کے دوران مریم نواز نے اعلان کیا کہ 150سے 250 لاکھ روپے کی موٹرسائیکلیں قسطوں پر دی جائیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت میں نہیں تھی تو سوچتی تھی محنت کش بچوں کے لیے کچھ کرنا ہے۔ حکومت شہریوں کو قسطوں پر موٹرسائیکل دینے کےلیے 25 ہزار روپےکی ڈاؤن پیمنٹ خود جمع کرائے گی۔
انہوں نے کہا کہ طلباء پر بوجھ کم کرنے کیلئے ڈاؤن پیمنٹ کم کر کے 25 ہزار اور ماہانہ قسط بھی پانچ ہزار سے کم ہوگی۔ رواں سال مئی سے بائیکس کی تقسیم شروع کی جائے گی۔ امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کو بائیکس دینے کیلئے الگ سکیم لائیں گے۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage