ذی الحج کا چاند نظر آ گیا، عید الاضحٰی 29  جون کو ہوگی
Image

کراچی: (سنو نیوز) پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا ہے، پاکستان میں فرزندان اسلام 29  جون کو عید الاضحٰی بھرپور جوش وخروش سے مناتے ہوئے سنتِ ابراہیمی ادا کریں گے۔

چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کے زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا۔ جبکہ لاہور اور اسلام آباد کے علاوہ دیگر شہروں میں دیگر زول کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوئے جس میں چاند نظر آںے کی شہادتیں موصول کی گئیں۔

خیال رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے بھی پیشگوئی کی گئی تھی کہ آج ملک کے بیشتر حصوں میں ذی الحج کا چاند نظر آںے کے امکانات ہیں۔ کیونکہ ذواحج کے چاند کی پیدائش اتوار رات 9 بج کر 30 منٹ پر ہو چکی تھی۔ جبکہ آج سورج غروب ہونے پر چاند کی عمر 34 گھنٹے 13 منٹ ہوگئی تھی۔ پورے ملک کے مختلف حصوں میں چاند نظر آنے کا دورانیہ غروب آفتاب کے بعد 80 منٹ تھا۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز سعودی عرب سمیت دیگر اسلامی ممالک میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا تھا۔ سعودی عرب میں عید الاضحٰی اٹھائیس جون جبکہ یومِ عرفہ اس سے ایک دن قبل ستائیس جون بروز منگل کو ہوگا۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage