19 April 2024

Homeانٹرٹینمنٹشوبز شخصیاتٹک ٹاکر اسد اب بیوی کے بغیر ولاگ کیوں بنائیں گے؟

ٹک ٹاکر اسد اب بیوی کے بغیر ولاگ کیوں بنائیں گے؟

Asad and Nimra left family vlogging for the sake of Allah

ٹک ٹاکر اسد اب بیوی کے بغیر ولاگ کیوں بنائیں گے؟

لاہور: (ویب ڈیسک) نو عمری میں شادی کر کے شہرت حاصل کرنے والے ٹک ٹاکر اسد نے کہا ہے کہ مذہب اسلام کی خاطر اب بیوی کے ساتھ ولاگز اور ویڈیوز نہیں بناؤں گا۔

تنہا ولاگز کرنے کے بعد مداحوں نے ٹک ٹاکر اسد سے اہلیہ سے متعلق پوچھا تھا، جس پر انہوں نے ایک وضاحتی ولاگ جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اب مذہب اسلام کی خاطر بیوی کے ساتھ ویڈیوز نہیں بناؤں گا۔

ولاگ میں اسد نے کہا کہ ویڈیوز بناتے اور دولت کماتے کماتے اتنا اندھا ہوگیا کہ اپنے مذہب اسلام اور خدا سے بھی دور ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ کچھ دن قبل مجھے احساس ہوا کہ دولت اور شہرت میں کتنا اندھا ہوچکا ہوں، جس کے بعد میں نے ایک دم فیصلہ کیا کہ اب بیوی کے بغیر ویڈیوز بناؤں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے کسی سے سنا کہ خدا تین افراد سے ناراض ہوتے ہیں، ایک ان سے جو والدین کی عزت نہیں کرتے، دوسرا ان سے جو لڑکی ہوکر لڑکا بننے کی کوشش کرتے ہیں اور تیسرا ان سے جو اپنی بیوی کی رونمائی کرتا ہے۔

اسد کے مطابق مذکورہ بات سننے کے بعد ہی فیصلہ کیا کہ اب میں مذہب کی خاطر بیوی کے بغیر ہی ویڈیوز بناؤں گا اور اب میری اہلیہ بھی ویڈیوز نہیں بنائی گی، البتہ میں اور میرا بیٹا ویڈیوز میں آتے رہیں گے۔

یاد رہے اسد نے فروری 2020 میں اپنی ہم عمر نوعمر لڑکی نمرہ سے شادی کی تھی اور دونوں کی شادی کی ویڈیوز وائرل ہوگئی تھیں، جس کے بعد وہ اسٹار بن گئے تھے۔

YouTube video player

شادی کے بعد دونوں نے یوٹیوب، ٹک ٹاک اور انسٹاگرام سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر ایک ساتھ اور علیحدہ علیحدہ ویڈیوز بھی بنائیں اور خوب شہرت اور دولت بٹوری لیکن کچھ عرصے سے اسد بیوی کے بغیر ہی ولاگ کرتے دکھائی دیے تھے۔

Share With:
Rate This Article