وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد کا حج پالیسی کا اعلان
Image
اسلام آباد: (سنو نیوز) نگران وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے حج پالیسی کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ حج 10 لاکھ 75 ہزار روپے میں ہوگا، حج 2024 ڈیجیٹائز ہوگا، حاجی کو موبائل کے استعمال کیلئے 7 جی بی ڈیٹا بھی دیا جائے گا۔ نگران وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے اسلام آباد میں حج پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حج صاحب استطاعت پر واجب ہے، ریاست کا کام ہے وہ عبادت کو استطاعت میں لائے، پاکستان کی تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ حج گزشتہ سال کی نسبت سستا ہو، گزشتہ سال حج 11 لاکھ 75 ہزار کا ہوا تھا، ہم اس پیکج کو 10 لاکھ 75 ہزار تک لے آئے ہیں۔ حج پر جانے کے خواہش مندافراد کیلئے خوشخبری انیق احمد کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک لاکھ روپے بغیر کسی سمجھوتے کے کم کر دیا ہے، آئندہ حج 10 لاکھ 75 ہزار روپے میں ہوگا، حج 2024 ڈیجیٹائز ہوگا، حاجی کو موبائل کے استعمال کیلئے 7 جی بی ڈیٹا بھی دیا جائے گا، عازمین حج لاتعداد کالز کرسکتے ہیں، تمام خواتین عازمین کو عبایا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ایک لاکھ کے ریلیف کے علاوہ جتنا ریلیف ائیر لائنز سے مل سکتا ہے وہ لیں، ائیر ٹکٹ سے جو پیسے بچائیں گے وہ حجاج کے اکاؤنٹ میں جائیں گے، 90 ہزار عازمین کو سوٹ کیس 30 کلو والا دیں گے، اس سوٹ کیس پر عازم حج کی تمام تفصیلات درج ہوں گی، ہم نے 2024 کے حج کو ڈیجیٹائز کر دیا ہے، حاجی کے لئے ایپ بنادی ہے جس سے عازمین کو بہت سہولت ہوگی۔ وزیر مذہبی امور نے مزید کہا کہ ہم شارٹ پیکج بھی متعارف کرا رہے ہیں تاکہ 20 دن تک وہ واپس آجائیں، ہمارا کل کوٹہ 1 لاکھ 79 ہزار 210 ہے جس میں پچاس فیصد نجی کوٹہ ہوگا، اوورسیز پاکستانی سپانسر شپ سکیم کے تحت ڈالرز بھیجے گا وہ حج اور حج بدل کرا سکتا ہے، سپانسر شپ کے ذریعے کوئی قرعہ اندازی نہیں ہوگی یعنی وہ مستثنیٰ ہونگے، پاکستانی عازمین حج کو الگ رہائش کی سہولت بھی دی جائیگی، کوئی حاجی مدینہ میں 8 دن سے کم رہنا چاہے گا تو اس کی بھی سہولت میسر ہوگی۔ انیق احمد نے کہا کہ روڈ ٹو مکہ میں گزشتہ سال تک اسلام آباد میں ہی امیگریشن ہوتی رہی، ہم نے پشاور، کراچی، کوئٹہ کو بھی روڈ ٹو مکہ شامل کرنے کی بات کی تھی، سعودی حکومت نے کراچی کو شامل کر دیا ہے اس کے بعد لاہور پر کام جاری ہے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage