سونے کی قیمت میں کمی
Image
کراچی:(سنو نیوز) صرافہ بازار میں آج سونے کی قیمت میں کمی آ گئی ہے، فی تولہ سونا 500 روپے کمی سے 2 لاکھ 14 ہزار 300 روپے کا ہوگیا۔ دس گرام سونے کی قیمت 428 روپے کمی سے 1 لاکھ 83 ہزار 728 روپے کا ہو گیا،عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 2 ڈالر کی معمولی کمی دیکھی گئی ہے،عالمی منڈی میں فی اونس سونا 1986 ڈالر کا ہوگیا ہے۔ گذشتہ روز مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا ہوگیا تھا، فی تولہ سونا 2000 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 14 ہزار 800 روپے کی قیمت پر پہنچ گیا تھا۔ دس گرام سونا 1714 روپے اضافے سے 1 لاکھ 84 ہزار 156 روپے کا ہو گیا تھا، عالمی منڈی میں سونا 23 ڈالر فی اونس مہنگا ہوا، سونے کے عالمی منڈی میں بھاؤ 1988 ڈالر فی اونس ہیں۔ خیال رہے آج انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے 14 پیسے کی کمی آئی ہے، انٹربینک میں ڈالر 286 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے، گذشتہ روز ڈالر 288 روپے 14 پیسے پر بند ہوا تھا۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے سستا ہونے کے بعد 289 روپے کا ہوگیا۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران سرمایہ کار سرگر م رہے، 100 انڈیکس میں نئی بلند ترین سطح انڈیکس پہلی مرتبہ 57 ہزار کی نفسیاتی سطح عبور کرگیا، انڈیکس 415 پوائنٹس اضافے سے 57095 کی سطح پر پہنچ گیا۔ دوسری جانب نگران حکومت کی کوششیں رنگ لے آئیں ، دو ہفتے جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد عالمی مالیاتی ادارے سے سٹال لیول معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدے کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹوبورڈ کی منظوری سے پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر ملیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور آئی ایم ایف میں اسٹاف لیول معاہدہ طے آئی ایم ایف نے اعلامیہ میں کہا کہ پاکستان میں معاشی بحالی کا عمل جاری ہے، حکومت نے بجٹ اہداف حاصل کرنے کیلئے اقدامات کیے ہیں۔ پاکستان نے آئی ایم ایف کو رواں مالی سال کے بجٹ اور مارکیٹ کی بنیاد پر ایکسچینج ریٹ پر عملدرآمد کی یقین دہانی کروا دی، تین ارب ڈالر کے سٹینڈ بائی ایگریمنٹ کی دوسری قسط کی حتمی منظوری آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ دسمبر میں دے گا۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 37 پیسے کمی آئی تھی، انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 50 پیسے کا ہوگیا تھا، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان رہا تھا ، 100 انڈیکس 180 پوائنٹس اضافے سے 56846 کی سطح پر ٹریڈ کررہا تھا۔