شجاعت حسین کا ظہور پیلس کی تقسیم کیلئے عدالت سے رجوع
Image
لاہور: (سنو نیوز) سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے گجرات میں آبائی رہائشگاہ ظہور پیلس کی تقسیم کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا۔ چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزاد سالک حسین نے سیکرٹری حافظ عقیل جلیل کے ذریعے کیس دائر کیا جس میں موقف اپنایا گیا کہ تین بہنیں پرویز الہیٰ کیساتھ ملکر 5 کنال 17 مرلہ کی رہائشگاہ میں اپنا حصہ چوہدری پرویز الٰہی کے نام کروانا چاہتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں https://sunonews.tv/15/01/2024/pakistan/64641/ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ مجھے غیر قانونی طریقے سے بے دخل کرنے چاہتے ہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ فریقین کو پراپرٹی تقسیم کر کے حصہ دینے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے رہائشگاہ میں تعمیرات، موجودہ صورتِ حال تبدیل کرنے پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے پرویز الٰہی، اہلیہ قیصرہ پرویز، سمیرا لہی اور کشور سلطانہ کو 19 جنوری کو طلب کرلیا۔ سول جج گجرات احمد ضیا چوہدری کیس کی دوبارہ سماعت 19 جنوری کو کریں گے۔ یاد رہے کیس میں ظہور الٰہی مرحوم کے بیٹوں وجاہت حسین، شفاعت حسین، بیٹیوں شہلا نیئر، ناز ظہور بھی بطور مدعا علیہ ہیں۔