12 April 2024

Homeانٹرٹینمنٹاداکارہ مومنہ اقبال ٹی وی شو میں بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں

اداکارہ مومنہ اقبال ٹی وی شو میں بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں

پاکستان کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال / فائل فوٹو

اداکارہ مومنہ اقبال ٹی وی شو میں بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں

لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال ٹی وی شو میں اپنی شادی اور ملک میں بڑھتی ہوئی طلاقوں پر بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔


اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنے والد کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی والدہ کی ہر چھوٹی سے چھوٹی بات کا خیال رکھتے ہیں، میری بھی خواہش ہے کہ ان کے والد کو بھی ایسا ہی داماد ملے، جیسے وہ خود ہیں۔


اسی دوران مومنہ اقبال آبدیدہ ہوگئیں اور خواہش ظاہر کی کہ میں چاہتی ہوں کہ مجھے بھی میرے والد جیسا ہی مرد شادی کے لیے ملے۔


پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے طلاق کے بعد ایک دوسرے پر تنقید کرنے والی شخصیات اور عام افراد کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ انہیں ایسا نہیں کرنا چاہئیے کیوں کہ طلاق سے قبل ان دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ اچھا وقت گزارا ہوتا ہے۔


اداکارہ کا کہنا تھا کہ طلاق کے بعد عام طور پر لڑکے اپنی سابق بیوی کی برائیاں کرتے ہیں، اس وقت وہ یہ بھول جاتے ہیں کہ انہوں نے اس ہی لڑکی کے ساتھ بہت سارا وقت بھی گزارا تھا۔


مومنہ اقبال نے کہا کہ جب طلاق یا تعلقات ختم ہونے کے بعد لڑکے اور لڑکیوں کو ایک دوسرے پر سوشل میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے دیکھتی ہوں تو مجھے تکلیف ہوتی ہے، میرے سے یہ چیزیں برداشت نہیں ہوتیں۔

Share With:
Rate This Article