زیورخ:(اے پی پی)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ عالمی اقتصادی فورم(ڈبلیو ای ایف) کے 54 ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ پہنچ گئے ہیں۔
نگران وزیراعظم عالمی اقتصادی فورم کی اس سال کی تھیم کے حوالے سے عالمی تنازعات کی روک تھام، عالمی نظام پر اعتماد کی بحالی اور معاشی بحران کے خاتمے کی حکمت عملی کے موضوعات پر مبنی تقاریب میں شرکت کریں گے۔
اتوار کو وزیر اعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق زیورخ آمد پر پاکستان کے جنیوا میں مستقل مندوب بلال احمد، سوئٹزرلینڈ میں پاکستان کے سفیر عامر شوکت اور اعلیٰ سفارتی حکام نے نگران وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔ نگران وزیر اعظم’’ ٹریڈ ٹیک ٹریلین ڈالر پرامس‘‘کے موضوع پر تقریب سے خطاب کریں گے۔
اسکے علاوہ وزیرِ اعظم بین الاقوامی سرمایہ کاروں سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے گفتگو بھی کریں گے۔ علاوہ ازیں فورم کے موقع پر وزیراعظم عالمی سیاسی شخصیات اور سرمایہ کاروں و کاروباری رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گے۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage