ڈیفنس حادثہ: کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈائون
Image

لاہور(سنونیوز)قیمتی و ننھی جانوں کے تحفظ کے پیش نظر کم عمر ڈرائیورز کےخلاف کریک ڈاؤن۔ننھی اور قیمتی جانوں کے تحفظ کے پیش نظر شہر میں 190 مقامات پر ناکہ بندی،18 سال سے کم عمر ڈرائیونگ پر گاڑی، موٹرسائیکل تھانے، ٹریفک سیکٹر بند کرنے کا اوربھاری جرمانے کا حکم۔

سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کے مطابق شہر بھر میں بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلسٹ کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے، حادثات کی وجوہات میں بڑی وجہ کم عمری میں موٹرسائیکل،گاڑی چلانا ہے، کم عمری میں ڈرائیونگ کرنے سے حادثات کا اندیشہ رہتا ہے۔

سی ٹی او لاہورکا کہنا تھا کہ والدین د رکھیں اپنے بچے کی حادثاتی نقصان کے والدین خود ذمہ دار ہونگے، چھٹی کے روز بچوں کی بڑی تعداد موٹرسائیکل، گاڑی و دیگر وہیکل لیکر سڑکوں پر دندناتی پھرتی ہے۔ 18 سے کم عمر ڈرائیونگ پر بچوں کے مستقبل کے پیش نظر انہیں بند نہیں کیا جائے گا،والدین ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

دوسری جانب ڈیفنس میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد کو موت کے منہ میں دھکیلنے والے کم عمر ڈرائیور افنان شفقت کو آج عدالت میں ریمانڈ کے لیے پیش کیا جائے گا ۔تفتیشی افسر کے مطابق کم عمر ڈرائیور کا ڈرائیونگ لائسنس نہیں بنا ہوا ، ملزم افنان کا والد شفقت پراپرٹی کا کاروبار کرتا ہے ، گاڑی نمبر 308والد کے نام ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:ڈیفنس: ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے چھ افراد جاں بحق

گذشتہ رات کم عمر ڈرائیور گاڑی کو تیز رفتاری کے ساتھ زک زیگ کرتے جارہا تھا کہ غفلت کے باعث ایک ہی فیملی کے افراد کو ٹکر ماری جس سے ایک ہی فیملی کے چھ افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

واقعے کا مقدمہ تیز رفتاری ، غفلت ، لاپرواہی کی دفعات کے تحت پولیس نے درج کررکھا ہے ۔پولیس کی جانب سے ملزم سے تفتیش کا عمل جاری ہے تاہم ریمانڈ لینےکے بعد مزید حقائق واضح ہوں گے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage