لاہورپولیس پتنگ بازوں کے خلاف ان ایکشن
Image

لاہور: (سنونیوز)لاہور پولیس آپریشنز ونگ پتنگ بازوں کے خلاف متحر ک ،پتنگیں بنانے اور اڑانے والوں کے خلاف تادیبی کارروائیاں جاری۔

رواں سال ابتک پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر301 مقدمات درج کئے گئے ملزمان سے3ہزار سے زائد پتنگیں،37سو سے زائد چرخی و پنی ڈور برآمد۔سٹی ڈویژن پولیس نے70،کینٹ 73، ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس نے53 مقدمات درج کئے صدر ڈویژن پولیس نے26،اقبال ٹاؤن53،سول لائنز ڈویژن پولیس نے 26 مقدمات درج کئے۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق پتنگ بازی مشغلہ نہیں خونی کھیل،والدین اپنے بچوں کو اس سے باز رکھیں، آپ کی چند منٹ کی تفریح کسی کے لیے عمر بھر کا روگ بن سکتی ہے۔

دوسری جانب شیخوپورہ کے علاقے خان پور میں نامعلوم نقاب پوش افراد کی پراپرٹی ڈیلر کے دفتر میں گھس کر فائرنگ۔ گولیاں لگنے سے دو سگے بھائیوں سمیت 3 افراد ہلاک،2 راہگیر شدید زخمی۔

پولیس کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے ہلاک افراد کی لاشیں اور زخمی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔ہلاک افراد میں دو بھائیوں کی شناخت نوید عرف بگا ڈوگر اور فاروق ڈوگر کے نام سے ہوئی ۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا شیخوپورہ میں فائرنگ سے 3 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس شیخوپورہ آئی جی پنجاب نے آرپی او شیخوپورہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔ آ ئی جی پنجاب کا ڈی پی او شیخوپورہ کو واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش،ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم ۔ لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

اس س قبل پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں ڈاکوؤں سے مقابلے میں ایلیٹ فورس کا ایک جوان شہید ہوگیا جب کہ پولیس کی جوابی فائرنگ میں 4 ڈاکو مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/06/02/2024/latest/68282/

بستی درویش لاشاری میں گزشتہ رات پولیس جرائم پیشہ عناصر کی موجودگی کی اطلاع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کردی، ملزمان کی فائرنگ سے ایلیٹ فورس کا جوان شہریار شہید ہوگیا جب کہ ایک مقامی شخص زخمی بھی ہوا۔

پولیس کی جوابی فائرنگ میں 4 ڈاکو مارے گئے، ایلیٹ فورس کے شہید اہلکار شہریار کی نماز جنازہ رات گئے پولیس لائنز میں ادا کردی گئی۔

شہید کے جسد خاکی کو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، جنازہ کے بعد شہید کے جسد خاکی کو آبائی گاؤں میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیاگیا۔

گذشتہ دنوں لاہور میں مناواں کے علاقے میں موٹر سائیکل سواروں کی گاڑی پر فائرنگ ، فائرنگ سے گاڑی میں سوار شخص جاں بحق۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت ملک وزیر کے نام سے ہوئی، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا گیا۔قتل ہونے والے نوجوان کے اہلخانہ نے شدید احتجاج کیا،مظاہرین نے مناواں روڈ کو دونوں اطراف سے بند کردیا۔

احتجاج کے باعث ٹریفک کا نظام بر ی طرح متاثرہوا،شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ٹریفک پولیس نے ٹریفک بحال رکھنے کے لیے ڈائیورشنز لگا دی۔