الیکشن 2024ء:خیبر پختونخوا میں پیپلز پارٹی کے 39 امیدوار میدان میں اترنے کو تیار
Image

سنو الیکشن سیل:(رپورٹ قمر حنیف) پاکستان پیپلز پارٹی نے خیبر پختونخوا کے 45 قومی اسمبلی کے حلقوں میں سے 39 حلقوں پر اپنے امیدوار کھڑے کر دیے ہیں۔

تفصیل کے مطابق صوبہ سندھ اور بلوچستان کے بعد خیبر پختونخوامیں بھی پاکستان پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی کے 45 میں سے 39 حلقوں پر اپنے امیدوار کھڑے کر دیے ہیں ۔39 میں سے 3 قومی اسمبلی کے حلقوں پر این اے 24،این اے 38 اور 39 پر خواتین ٹکٹ ہولڈر ہیں۔

خیبر پختونخوا کے مالاکنڈ ڈویژن کے 9 اضلاع میں سے حلقہ این اے ون چترال سے فضل ربی، این اے 2 سوات ون سے حیدر علی خان، این اے 3 سوات ٹو سے میاں گل شہریار عامر زیب، این اے 5 اپر دیر نجم الدین خان، این اے 6 لوئر دیر محمد حنیف، این اے 7 لوئر دیر ٹو عالم زیب خان این اے 8 باجوڑ اخونزادہ چٹان ، این اے 9 مالاکنڈ سے سید احمد علی شاہ جبکہ این اے 10 بونیر سے شیر زمان خان پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار ہیں۔

ہزارہ ڈویژن کے سات اضلاع کے سات اضلاع کی تفصیلات کچھ یوں ہیں :

این اے 12 کوہستان، کوہستان لوئر اور کولائی پالس سے محبوب اللہ جان ، این اے 13 بٹگرام سے سردار ملک جان، این اے 14 مانسہرہ ون سے شجاع سالم خان عرف شازی خان، این اے 15 مانسہرہ 2 سے زرگل خان ، این اے 16 ایبٹ آباد سے نور العین، این اے 17 ایبٹ آباد ٹو سے سید سلیم شاہ، این اے 18 ہری پور 1 سے سید زوار علی نقوی پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ سے میدان میں ہوں گے۔

مردان ڈویژن کے ضلع صوابی 1 این اے 19 سے محمد بلال خان شیرپائو ، این اے 20 صوابی 2 سے عثمان خان ترکئی ، این اے 21 مردان 1 سے اسد اللہ خان اور این اے 22 مردان 2 سے عابد علی شاہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ سے قسمت آزمائی کریں گے۔

اسی طرح این اے 24 چارسدہ 1 سے شازیہ تہماس ، این اے 25 چارسدہ 2 سے پیر آفتاب عالم ،این اے 26 مہمند سے عبدالوحید خان، این اے 27 خیبر سے شاہ رحمان شنواری، این اے 28 پشاور 1 سے کرامت اللہ خان، این اے 29 پشاور 2 سے ملک امجد عزیز، این اے 31 پشاور 4 سے ارباب عالمگیر، این اے 33 نوشہرہ 1سے محمد ادریس خٹک، این اے 36 ہنگو کم اورکرزئی سےسید نور اکبر حاجی، این اے 37 کرم سے ساجدحسین طوری، این اے 38 کرک سے مہر سلطانہ ، این اے 39 بنوں سے فرزانہ شیریں ، این اے شمالی وزیرستان سے ملک اصغر خان داوڑ، این اے محمد سلیم کھوکھر ،این اے 34 نوشہرہ 2 سے لوئر اور اپر وزیرستان سے امان اللہ وزیر ، این اے ہنگو اورکزئی سے سید نور اکبر حاجی، این اے 37 کرم سے ساجد حسین ،این اے 38 کرک سے مہر سلطانہ ،این اے 39 بنوں سے فرزانہ ٹانک اور ڈیرہ اسمائیل خان سے انور سیف اللہ خان ، این اے44 ڈیرہ اسمائیل خان سے فیصل کریم کنڈی اور این اے 45 ڈیرہ اسمائیل خان سے فتح اللہ پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں ۔