پی ٹی آئی کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنیکا فیصلہ
5/10/2023 3:43
اسلام آباد:(سنو نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کی ہدایت پر قیادت سپریم کورٹ جائے گی، چیئرمین عمران خان کی رہائی تک ملک بھر میں پرامن احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، تحریک انصاف کے وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے پارٹی کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی مرکزی قیادت موجودہ صورتحال پر آج سر جوڑے گی، اجلاس میں عمران خان کی گرفتاری اور آئندہ کے لائحہ عمل کو طے کیا جائے گا۔
پارٹی امور کو آگے چلانے کے لئے شاہ محمود قریشی پارٹی قیادت سے آج اہم مشاورت کرینگے، شاہ محمود قریشی نے قیادت کو اجلاس میں شرکت کیلئے ٹیلی فون کے ذریعے آگاہ کیا، خیبرپختونخوا ، پنجاب سے تحریک انصاف کے کارکن آج اسلام آباد پہنچیں گے۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage