رواں ہفتے ہنڈرڈ انڈیکس میں تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ
Image
کراچی: (سنو نیوز) پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ کا نئی بلندیوں کی طرف سفر جاری ہے۔ رواں ہفتے ہنڈرڈ انڈیکس میں تاریخ کا سب سے بڑا سات اعشاریہ تین فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا۔ ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں نے حصص بازار کو تاریخ کی سب سے اونچی سطح پر پہنچا دیا۔ رواں ہفتے انڈیکس ساڑھے چار ہزار پوائنٹس اضافے کے بعد 66 ہزار 223 کی سطح پر پہنچ گیا۔ مارکیٹ میں 5 ارب سے زائد حصص کا لین دین ہوا، انویسٹرز نے 168 ارب روپے کی سرمایہ کاری پر دو ارب ڈالر کا غیر معمولی منافع کمایا۔ پاکستانی کرنسی میں منافع کا حجم 613 ارب روپے سے زائد رہا۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 9 ہزار 500 ارب روپے پر پہنچ گئی۔ کرنسی مارکیٹ میں روپیہ مزید مضبوط ہوگیا۔ اس ہفتے انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ دس پیسے سستا ہو کر 283 روپے 87 پیسے پر بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ 25 پیسے کمی کے بعد 284 روپے 75 پیسے میں فروخت ہوا۔ گولڈ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں غیر معمولی کمی آئی۔ ایک تولہ سونا 8000 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 15 ہزار 600 روپے پر آ گیا۔ یہ بھی پڑھیں https://sunonews.tv/09/12/2023/latest/58575/ دوسری جانب یاماہا کمپنی کی طرف سے اپنی موٹر سائیکل ’وائی بی آر جی‘ کی قیمت میں 18 ہزار روپے اضافہ کر دیا گیا۔ وائی بی آر 125جی (سرخ اور سیاہ) کی قیمت 4 لاکھ 53 ہزار روپے تھی جو اس اضافے کے بعد 4 لاکھ 71 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح وائی بی آر 125 جی (میٹ ڈارک گرے اور میٹ اورنج) کی قیمت 4 لاکھ 56 ہزار روپے تھی جو اب 4 لاکھ 74 ہزار روپے ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران یاماہا موٹرسائیکلز کی فروخت میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ اس کے باوجود کمپنی کی طرف سے اپنی اس مقبول موٹرسائیکل کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ہونڈا اٹلس نے پاکستان میں کارووبار کے 60 برس مکمل ہونے کے بعد الیکٹرک بائیک متعارف کرانے کا اعلان کیا۔ جاپانی برانڈ ہونڈا نے پاکستان میں کاروبار کے 60 سال مکمل ہونے پر شیخوپورہ میں قائم فیکٹری میں منعقدہ تقریب میں الیکٹرک بائیک متعارف کرانے کا اعلان کیا۔ خصوصی تقریب میں ایگزیکٹو وائس پریذیڈیٹ ہونڈا موٹر کمپنی شنجی آؤیاما، چیف آفیسر موٹر سائیکل اینڈ پاور پراڈکٹس نوریاکی ابے اور ایشین ہونڈا موٹر کمپنی کے صدر اور سی ای او توشیوکوواہارا نے شرکت کی۔ اٹلس ہونڈا کے چیف آفیسر موٹرسائیکل اینڈ پاور پراڈکٹس نوریاکی ابے نے ہونڈا کی الیکٹرک موٹرسائیکل ہونڈا ”ای بینلے” آزمائشی بنیادوں پر پاکستان میں متعارف کرانے کا اعلان کیا اور کہا کہ ہونڈا کی مصنوعات پاکستان کی آبادی کے بڑے طبقے کی روز مرہ زندگی کا حصہ بن چکی ہیں، ہونڈا پاکستانی معاشرے اور صارفین کے فیڈ بیک کو سمجھتے ہوئے ان کی ضرورتوں کے مطابق نئی مصنوعات متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ایگزیکٹو وائس پریذیڈیٹ ہونڈا موٹر کمپنی شنجی آؤیاما نے پاکستان میں ہونڈا کے کاروبارکو بڑھانے میں اٹلس گروپ، اٹلس ہونڈا ایسوسی ایٹس، ڈیلرز اینڈ آٹو پارٹس مینوفیچکررز کو پاکستان میں ہونڈا کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ ایشین ہونڈا موٹر کمپنی کے صدر اور سی ای او توشیوکوواہارا نے اٹلس ہونڈا کے پورے ایکو سسٹم کو 60 سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پاکستان ایک اہم مارکیٹ ہے اور ہونڈا پاکستانی صارفین کے لیے پرکشش مصنوعات متعارف کرانے کے لیے کوشاں ہے۔ اٹلس ہونڈا کے صدر اور سی ای او ثاقب ایچ شیرازی نے کمپنی کی کارکردگی کا جائزہ پیش کرتے ہوئے فروخت، لوکلائزیشن، پرزہ جات کے کاروبار، روزگار اور قومی خزانے کو ٹیکسوں کی ادائیگی کا احاطہ کیا۔ انہوں ںے کہا کہ اٹلس ہونڈا 95 فیصد پرزہ جات مقامی سطح پر تیار کر رہی ہے اور کمپنی نے پاکستان میں پرزہ جات بنانے والوں اور ڈیلرزز کا سب سے بڑا نیٹ ورک تشکیل دیا ہے، ہماری کوشش ہے کہ عوام کو آرام دہ سفری سہولت مہیا کی جائے۔