پاکستانی ویمنز کرکٹرز کیلئے پی سی بی کیجانب سے خوشخبری
Image
لاہور:(سنو نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے مزید 11 ویمن کرکٹرز کو ڈومیسٹک کانٹریکٹ دینے کا اعلان کر دیا ہے جسکے بعد ڈومیسٹک کانٹریکٹ حاصل کرنیوالی ویمن کرکٹرز کی تعداد 80 ہو گئی ہے۔ پی سی بی کیجانب سے 11 ویمن کرکٹرز میں انڈر 19 کی 10 اور 1 ایمرجنگ کرکٹر شامل ہیں، پی سی بی کا کہنا ہے کہ انڈر 19 کرکٹرز میں سے ڈومیسٹک کانٹریکٹ کیلئے کھلاڑیوں کا انتخاب پنجاب کے شہر مرید کے میں ہونیوالے ویمنزانڈر 19 ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران کیا گیا تھا۔ پی سی بی کیجانب سے جن ویمنز کرکٹرز کو ڈومیسٹک کانٹریکٹ دیے گئے ہیں ان میں اقصیٰ یوسف، عریشہ انصاری، حمیرا غلام حسین، کائنات ایمان، میمونہ خالد، مبین احمد، مقدّس بخاری، مسکان عابد، صبا شیر، سمیعہ افسر، اور شمیر راجپوت شامل ہیں۔ ویمنز کانٹریکٹ کے حوالے سے پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے کہا ہے کہ مزید ویمنز کرکٹرز کو ڈومیسٹک کانٹریکٹ دیتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے، ان کرکٹرز نے حال ہی میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، اس عمل سے پاکستان میں ویمنز کرکٹ کو فروغ ملے گا۔ خیال رہے کہ پاکستان ویمنز اور نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم کے مابین کھیلا جانے والا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث مکمل نہ ہوسکا اور ڈرک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت قومی ٹیم کو6 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان ویمنز اور نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم کے مابین 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلی گئی، کیویز ویمنز نے سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ جیت لیا لیکن سیریز دو ایک سے پاکستان ویمنز ٹیم کے نام رہی، پاکستان ویمنز ٹیم نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 138 رنز کا ہدف دیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں https://sunonews.tv/09/12/2023/latest/58572/ کوئنز ٹاؤن نیوزی لینڈ میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کیجانب سے ٹاپ سکورر سدرہ امین رہیں، انہوں نے 38 بالز پر 43 رنز بنائے، اوپنر بیٹر منیبہ علی 27 جبکہ کپتان ندا ڈار 25 رنز سکور کر کے نمایاں رہیں۔ جواب میں نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم نے 15 اوورز میں 2 وکٹ پر 101 رنز بنا لیے تھے جسکے بعد ہونیوالی بارش کیوجہ سے میچ مکمل نہ ہوسکا اور ڈرک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت نیوزی لینڈ نے میچ 6 رنز سے جیت لیا۔ خیال رہے کہ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ میں تاریخی فتح حاصل کرلی ہے، قومی تیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیویز کے خلاف پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی ہے۔ دوسرے ویمنز ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 10 رنز سے شکست دی تھی اور 3 میچز کی سیریز میں دوصفر کی فیصلہ کن برتری اپنے نام کی تھی، پاکستان کے 137 رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 127 رنز ہی بنا سکی۔