ڈالر مافیا، بجلی چوروں، آٹا اور چینی کے منافع خوروں کیخلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن کا فیصلہ
Image
اسلام آباد: (سنو نیوز) نگران حکومت نے ڈالر مافیا، بجلی چوروں، آٹا اور چینی کے منافع خوروں کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔ نگران حکومت اور عسکری قیادت نے گائیڈ لائنز طے کرلیں۔ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کی دوسرے دن بھی طویل بیٹھک جاری ہے۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، وزرائے اعلیٰ اور دیگر حکام شریک ہیں۔ اجلاس میں چین، سعودی عرب کے سرمایہ کاری منصوبوں پر بھی غور کیا گیا۔ زراعت، کان کنی اور آئی ٹی میں سرمایہ کاری کے حوالہ سے تجاویز پہ غور ہو گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی معیشت کی بہتری اور صنعتوں کی بحالی کے حوالہ سے فیصلے کیے جائیں گے۔ ایل این جی ٹرمینلو کی تعداد بڑھانے کے فیصلے کا امکان ہے۔ بجلی چوری روکنے کے حوالہ سے بھی بڑا فیصلہ متوقع ہے۔ اجلاس میں اب تک کیے گئے فیصلوں پہ پیشرفت پر بھی غور کیا جائے گا۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage