اسرائیلی فضائیہ کی غزہ پٹی پر بمباری، 9 فلسطینی شہید
Image
غزہ(سنو نیوز) اسرائیلی فضائیہ نے غزہ پٹی پر بمباری میں اسلامی جہاد کے اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے ۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بمبار طیاروں نے غزہ ، رفاح اور خان یونس پر بم برسائے جس سے ایک عمارت میں آگ لگ گئی جس میں اسلامی جہاد کے 3 سینیئر ترین کمانڈر سمیت 9 فلسطینی شہید ہوئے۔ اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں میں القدس بریگیڈ کے کمانڈر خلیل ، بریگیڈ کے ترجمان طارق اور سیکرٹری جہاد غنیم سمیت نو دیگر فلسطینی شامل ہیں ۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کی سرحدی کراسنگ بھی بند کر دی۔ دوسری جانب فلسطین کی جانب سے جوابی حملےکے خطرے کے پیشِ نظر جنوبی اسرائیل میں خصوصی حالت نافذ ہوگئی، حکومت نے لوگوں کو اسرائیل کے جنوبی علاقے میں لوگوں کو بم شیلٹرز میں رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ایک دھماکہ غزہ شہر میں ایک اپارٹمنٹ کی عمارت کی اوپری منزل اور جنوبی شہر رفاہ میں ایک مکان پر ہوا۔