ڈالر سستا ہوگیا
Image

کراچی: (ویب ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے تحت کاروباری ہفتے کے پہلے روز روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری رہا۔

انٹربینک میں ڈالر 12 پیسے سستا ہوکر 281 روپے 28 پیسے پر بند ہوا۔ جبکہ کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 30 پیسے سستا ہوکر 281 روپے 10 پیسے پر آیا تھا۔

دوسری جانب، اوپن مارکیٹ میں بھی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 30 پیسے کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 282 روپے پر آ گئی۔ یاد رہے کہ گذشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو ڈالر 181.40 روپے پر بند ہوا۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے رواں ماہ 11 تاریخ کو قرض کی اگلی قسط کی منظوری کے ساتھ ہی ڈالر کی قیمت میں کمی کا امکان ہے اور یہ 277 روپے یا اس سے نیچے آ سکتی ہے۔

https://sunonews.tv/08/01/2024/latest/63575/

واضح رہے کہ پانچ ستمبر کو ڈالر 307 کی بلند ترین سطح پر تھا، لیکن حکومتی اور سیکورٹی اداروں کے کریک ڈاؤن کے سبب اس کی قیمت مسلسل کم ہوئی اور اکتوبر میں یہ 277 پر آ گیا تھا۔

اس کے بعد قیمت میں کچھ اضافہ ہوا اور ڈالر 288 تک پہنچا تاہم نومبر کے وسط سے ڈالر کی قیمت میں کمی کا نیا رحجان برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/08/01/2024/latest/63512/

خیال رہے کہ نئے سال کا پہلا کاروباری ہفتہ سٹاک مارکیٹ کیلئے منافع بخش رہا، 100 انڈیکس میں 2064 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ہوا، نئے سال کے شروع میں انڈیکس 62,451 پر تھا۔

ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 64,515 پر بند ہوا، رواں ہفتے سرمایہ کاروں نے ایک ارب ڈالر سے زائد منافع کمایا، مقامی کرنسی میں منافع کا حجم 311 روپے رہا، مجموعی حصص کی مالیت 9373 ارب روپے پر پہنچ گئی ۔

اس ہفتے مارکیٹ میں 3 ارب 43 کروڑ حصص کے سودے ہوئے، مجموعی طور پر 98 ارب 55 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی، غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 3 کروڑ 17 لاکھ ڈالر کی انویسٹمنٹ کی۔

بیرونی سرمایہ کاروں نے 3 کروڑ 48 لاکھ ڈالر مالیت کے حصص فروخت کئے، کرنسی مارکیٹ میں ڈالر مشکلات کا شکار رہا، رواں ہفتے انٹربینک میں ڈالر 46 پیسے سستا ہوا، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 281 روپے 40 پیسے پر بند ہوئی۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 5 پیسے کم ہو کر 282 روپے 53 پیسے رہی، ر واں ہفتے ایک تولہ سونا 3000 روپے سستا ہوا، ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 17 ہزار روپے پر بند ہوئی، ہفتے کے آغاز پر سونے کی قیمت 2 لاکھ 20 ہزار روپے تھی۔