سال کی پہلی انسدادِ پولیو قومی مہم کا آج سے آغاز
Image
لاہور:(سنو نیوز) سال کی پہلی انسدادِ پولیو قومی مہم کا آغاز آج سے ہو رہا ہے، مہم پنجاب بھر میں منعقد کی جا رہی ہے، لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد میں مہم سات روز تک جاری رہے گی دیگر اضلاع میں مہم کا دورانیہ پانچ روز ہوگا۔ مہم میں دو لاکھ سے زائد پولیو ورکرحصہ لے رہے ہیں، مہم میں پانچ سال سے کم عمر 2 کروڑ، 25 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ انسداد پولیو پروگرام سربراہ خضر افضال کا کہنا ہے کہ پنجاب اکتوبر 2020 سے پولیو سے پاک ہے، پنجاب کو ہجرت کرنے والی آبادیوں سے رسک ہے،داخلی، خارجی راستوں پر قطرے پلائے جا رہے ہیں،اضلاع پولیو مہم کو کامیاب بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ سال کا آغاز کامیاب مہم کے ساتھ کیا جائے،پولیو ورکر انتہائی تندہی سے ذیوٹی سر انجام دے رہے ہیں،پولیو ورکر مشکل ترین علاقوں میں بچوں تک پہنچ رہے ہیں،پولیو ورکروں کا واحد مقصد پاکستان کو پولیو سے پاک کرنا ہے،بچوں کو پولیو سے محفوظ بنانے کے لئے قطرے پلانا لازمی ہے، وا لد ین پولیو ٹیموں کا خیر مقدم کریں۔ ملک بھر میں قومی انسداد پولیو مہم دو مرحلوں میں مکمل کی جائے گی ،قومی پولیو مہم کا پہلا ملک گیر مرحلہ 8 جنوری سے 14جنوری تک چلایا جائے گا جبکہ دوسرا مرحلہ 15سے 19 جنوری تک لکی مروت، جنوبی وزیرستان میں جاری رہے گا۔ مزید پڑھیں https://sunonews.tv/07/01/2024/latest/63370/ وزارت صحت کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں پولیو مہم کے دوران 1 کروڑ 31لاکھ سے زائد بچوں کو ہدف بنایا جائے گا، پنجاب میں 2کروڑ 30لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 26لاکھ 10ہزاربچوں کی پولیو ویکسی نیشن ہوگی، اسلام آباد ،آزادکشمیر اورگلگت بلتستان میں14لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے دیئے جائیں گے ۔ مہم کیلئے تربیت یافتہ پولیو ورکرز کی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جاکربچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی ،وزارت صحت کاکہنا ہے کہ پولیو وائرس کمزور قوت مدافعت کے حامل بچوں کو فوری نشانہ بناتا ہے۔ بچوں کو وائرس اور معذوری سے بچانے کا واحد طریقہ پولیو ویکسی نیشن ہے، والدین ہر مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں اور اس مرض سے نجات کے لئے حکومت کا ساتھ دیںکیونکہ فیصلہ آج کرنا ہےاگر کل بچّے کو چلنا ہے۔