بلاک بسٹر ڈرامہ ہمسفر کو 2 بار منع کرچکا فواد خان کا 10 سال بعد انکشاف
Image
لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان کے ناموراداکار فواد خان نے پوڈکاسٹ میں شرکت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ٹیلی ویژن سے اپنے کیریئر کا آغازکیا۔ پوڈ کاسٹ کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ انہوں بسٹر ڈراما سیریل ہمسفر کو 2 بار منع کرچکے تھے اگر انہیں دوبارہ اس ڈرامے میں کام کرنے کا کہا جائے تو وہ منع کردیں گے جس کے انٹرویو کے ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔ ماضی کا مقبول ڈراما سیریل ہمسفر 2011 میں ڈرامہ نشر ہوا تھا ڈرامے کی کہانی نامور رائٹر فرحت اشتیاق کے ناول پر مبنی ہے اور اسے سرمد کھوسٹ کی ہدایت کاری پر بنایا گیا تھا۔
 
View this post on Instagram
 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

ڈرامے میں فواد خان نے اشعر حسیناور ماہرہ خان نے خراد کا مرکزی کردار ادا کیا تھا رومانوی کہانی پر مبنی ڈراما سیریل نے پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بھارت اور بنگلہ دیش سمیت دیگر ممالک میں بھی کافی پذیرائی سمیٹی تھی۔ اس کے بعد ماہرہ خان اور فواد خان کی آن اسکرین جوڑی کو بے حد پسند کیا جانے لگا تھا۔ تاہم ڈراما نشر ہونے کے تقریباً 10 سال بعد فواد خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ یہ ڈراما نہیں کرنا چاہتے تھے انہوں نے اس ڈرامے کو دو بار انکار کیا تھا اور اگر انہیں دوبارہ یہ ڈراما کرنے کا موقع ملے تو وہ پھر بھی انکار کردیں گے۔ پاکستان اداکار فواد خان نے کہا کہ یہ ڈراما کرنے کی وجہ صرف پیسا ہی تھا ۔
جس پر انہیں اس کہانی نے متاثر نہیں کیا اور نہ ہی یہ کوئی منفرد کہانی تھی کیونکہ اس جیسی دیگر کہانیوں پر بھی ڈرامے بن رہے تھے۔ اداکار نے کہا کہ ڈرامے کی مقبولیت صرف اس کی کاسٹ تھی انہوں نے تسلیم کیا کہ ڈراما ہمسفر نے ان کے کیریئر میں اہم کردار ادا کیا ہے لیکن اس کی کہانی نہ منفرد تھی اور وہ اس سے متاثر ہوئے تھے۔
فواد خان نے کہا کہ اس ڈرامے کی مقبولیت کی ایک اور وجہ اس کا گانا تھا جسے وقار علی نے تحریر کیا اور گلوکارہ قرۃالعین بلوچ نے اپنی آواز میں گنگنایا تھا۔