طویل عرصے بعد شام عرب لیگ کا حصہ بن گیا
Image

قاہرہ:(ویب ڈیسک) عرب وزرائے خارجہ کی جانب سے ملک شام کو دوبارہ عرب لیگ کا حصہ بنانے پراتفاق کرلیا ہے، جس سے شام کی برسوں کی جاری سفارتی تنہائی ختم ہوگئی۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد الصحاف کی جانب سے عرب لیگ میں شام کی شمولیت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیاکہ کہ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ہونےو الے اہم اجلاس میں شام کی عرب لیگ میں واپسی پر اتفاق کیا گیا ہے۔

مصری وزیر خارجہ سامح شکری نے موقف اختیار کیا کہ کہ شامی عوام کے ساتھ کھڑے ہونا ہماری تاریخی ذمہ داری ہے کہ تاکہ ان کے ساتھ پیش آئے افسوسناک واقعے کے اثرات کوتاریخ سے مٹایا جاسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تنازعے کے سیاسی حل کی ذمہ داری شام کی حکومت پر ہےجس کا فوجی طاقت سے حل نہیں نکالا جاسکتا۔

واضح رہے کہ شام کی عرب لیگ میں دوبارہ واپسی کے لیے جو شرائط رکھی گئی ہیں ان میں پناہ گزینوں کی واپسی اور لاپتہ افراد کے بارے میں معلومات فراہم کرنا شامل ہے۔ علاوہ ازیں عرب لیگ کی طرف سے ابھی تک اس پیش رفت پر کوئی حتمی بیان جاری نہیں کیا ہے۔