بیرون ملک سے کراچی آنیوالے 2 مسافروں میں کووڈ کی تشخیص
Image
کراچی:(سنو نیوز) محکمہ صحت سندھ کے مطابق بیرون ملک سے کراچی آنیوالے 2 مسافروں میں کووڈ کی تشخیص ہوئی ہے، کورونا کا شکار ایک مسافر کا تعلق قمبر شہداد کوٹ سے ہے۔ محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ کورونا سے متاثرہ دوسرے شخص کا تعلق مظفر گڑھ سے ہے، بیرون ملک کراچی سے آنے والے دو مزید مسافروں میں کووڈ کی تشخیص ہوئی ہے، قمبر شہداد کوٹ کا رہائشی 20 سالہ مسافر گذشتہ روز شارجہ سے کراچی پہنچا تھا۔ دوسرے مسافر کا تعلق پنجاب کے علاقے مظفر گڑھ سے ہے، مظفر گڑھ کا رہائشی 27 سالہ مسافر جدہ سے کراچی پہنچا تھا،دونوں مریضوں میں ممکنہ علامات کے پیش نظر ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کیے گئے جو مثبت آئے۔ نئے کوویڈ ویرئینٹ جے این ون کی جانچ کے لیے دونوں مریضوں کے نمونے ڈاؤ یونیورسٹی کی لیبارٹی روانہ کردیے گئے ہیں، دونوں مسافروں کو سختی سے کورنٹائن کی ہدایت کے ساتھ گھروں کو روانہ کردیا گیا ہے، لیبارٹری ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے بعد کوویڈ کی قسم کے بارے میں معلوم ہوسکے گا۔ اس سے قبل بھی بیرون ملک سے دو مسافروں میں ممکنہ کوویڈ کی تشخیص کی گئی تھی، لیبارٹری ٹیسٹ کی رپورٹ چار سے پانچ روز میں موصول ہوتی ہے۔ مزید پڑھیں https://sunonews.tv/06/01/2024/latest/63171/ خیال رہے کہ دنیا میں خطرناک وائرس ایک بار پھر پھیلنے لگا ہے، کورونا وائرس کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر پنجاب حکومت نے پیشگی اقدامات شروع کر دہے ہیں۔ کووڈ 19 کی نئی قسم ” جے این ون ” کے خدشے کے باعث محکمہ صحت پنجاب متحرک ہوگیا، نگران وزیر ڈاکٹر جاوید اکرم کے مطابق پاکستان میں ابھی کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا البتہ دنیا میں یہ وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے تاہم بروقت ٹیسٹنگ کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔ محکمہ صحت پنجاب نے صوبے میں دوبارہ کورونا ٹیسٹنگ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں کو لاہور سے مراسلہ بھجوا دیا ہے۔ محکمہ صحت پنجاب کے مراسلے کے مطابق دنیا بھر میں کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں میں تمام مشتبہ کیسز کی کورونا ٹیسٹنگ شروع کی جائے، محکمہ صحت پنجاب کے مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹیسٹنگ کے ذریعے ہی کورونا کیسز سے متعلق معلوم ہوسکتا ہے۔