ریاست گجرات کے بعد منی پور مودی بربریت کا شکار
Image

منی پور :(سنو نیوز)بھارتی ریاست منی پور میں نسل کشی کا بازار گرم ، مودی سرکار کی طرف سے عام شہریوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔

مودی کے ہندوستان میں منی پور کے حالات سنگین اور قابو سے باہر ہوچکے ہیں ،منی پور میں بھارتی فورسز کی کاروائیاں ریاستی دہشتگردی قرار ، کشیدہ صورتحال کے باعث منی پور کے لوگ نقل مکانی پر مجبورمقبوضہ کشمیر جیسی ظلم و زیادتی کو ہندوستان تک لانے والے مودی نے یہ ثابت کردیا کہ اس کے نزدیک انسانی جانوں کی کوئی قدر و قیمت نہیں۔

منی پور میں سینکڑوں گھروں کو نظرِ آتش کر کے بھی مودی سرکار نے چین کا سانس نہیں لیا عام شہریوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دے دیا ہے جس کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے ،نذرِ آتش کئے جانے والے گھروں میں بیشتر افراد کے زندہ جھلس کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ملی ہیں جس کے مطابق اب تک 60 سے زائد افراد مُودی کی درندگی کی بھینٹ چڑھ کر اوربھارتی سیکیورٹی اور کمانڈو فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہوچکے ہیں ۔

ایک واقعے میں مشتعل افراد کے ہاتھوں بھارتی 204 کمانڈو بٹالین کا چونکھولن ہاؤکپ نامی کمانڈو ہلاک ،گذشتہ کئی روز سے منی پور اور گرد و نواح میں انٹرنیٹ سروس معطل منی پور کی ریاست میں شہریوں کی نسل کشی کو منظم طریقے سے کرنے کیلئے ٹرین سروس بھی معطل عام شہریوں اور انکے پورے پورے خاندانوں کی نسل کشی کیلئےاب تک مودی سرکار کی ہدایات پر 10 ہزار سے زائد فوجی اور پیرا ملٹری کے دستے آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں لیکن صورتحال پھر بھی قابو سے باہر ہے۔

مُودی سرکار کی بہیمانہ ظلم و زیادتی نے ہندوستان کو بھی مقبوضہ وادی کا نقشہ بنا دیا،مُودی کی کشمیر اور اب ہندوستان کی ریاست منی پور میں ظلم و زیادتی پر عالمی خاموشی انتہائی شرمناک اور قابلِ مذمت ہے۔