پہلا کاروباری ہفتہ سٹاک مارکیٹ کیلئے منافع بخش رہا
Image
کراچی:(سنو نیوز) نئے سال کا پہلا کاروباری ہفتہ سٹاک مارکیٹ کیلئے منافع بخش رہا، 100 انڈیکس میں 2064 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ہوا، نئے سال کے شروع میں انڈیکس 62,451 پر تھا۔ ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 64,515 پر بند ہوا، رواں ہفتے سرمایہ کاروں نے ایک ارب ڈالر سے زائد منافع کمایا، مقامی کرنسی میں منافع کا حجم 311 روپے رہا، مجموعی حصص کی مالیت 9373 ارب روپے پر پہنچ گئی ۔ اس ہفتے مارکیٹ میں 3 ارب 43 کروڑ حصص کے سودے ہوئے، مجموعی طور پر 98 ارب 55 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی، غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 3 کروڑ 17 لاکھ ڈالر کی انویسٹمنٹ کی۔ مزید پڑھیں https://sunonews.tv/06/01/2024/latest/63199/ بیرونی سرمایہ کاروں نے 3 کروڑ 48 لاکھ ڈالر مالیت کے حصص فروخت کئے، کرنسی مارکیٹ میں ڈالر مشکلات کا شکار رہا، رواں ہفتے انٹربینک میں ڈالر 46 پیسے سستا ہوا، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 281 روپے 40 پیسے پر بند ہوئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 5 پیسے کم ہو کر 282 روپے 53 پیسے رہی، ر واں ہفتے ایک تولہ سونا 3000 روپے سستا ہوا، ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 17 ہزار روپے پر بند ہوئی، ہفتے کے آغاز پر سونے کی قیمت 2 لاکھ 20 ہزار روپے تھی۔ دوسری جانب سٹیٹ بینک دستاویز کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاق کا قرضہ نومبر 2023 ء تک بڑھ کر تریسٹھ ہزار 390 ارب روپے تک جا پہنچا ہے، وفاقی حکومت کا مقامی قرضہ چالیس ہزار 956 ارب روپے پر پہنچ گیا جبکہ اس کے غیر ملکی قرضے بڑھ کر بائیس ہزار 434 ارب روپے رہے۔ مرکزی حکومت کے قرض میں یہ اضافہ نومبر 2022 سے نومبر 2023 کے دوران ہوا، پاکستان کے مرکزی بینک کی دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران وفاقی حکومت کا قرضہ دو ہزار 549 ارب روپے بڑھا تھا۔ اکتوبر 2023 کے مقابلے نومبر 2023 میں وفاقی حکومت کے قرضے میں 907 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری دستاویزات کے مطابق نومبر 2022 ء میں وفاقی حکومت کا قرضہ 50 ہزار 959 ارب روپے تھا جبکہ جون 2023 ء میں وفاقی حکومت کے قرضوں کاحجم 60 ہزار 841 ارب روپے تھا۔