23 February 2024

Homeتازہ ترینقومی ٹیم نے جیت کے کئی مواقع ضائع کیے: شان مسعود

قومی ٹیم نے جیت کے کئی مواقع ضائع کیے: شان مسعود

شان مسعود

قومی ٹیم نے جیت کے کئی مواقع ضائع کیے: شان مسعود

سڈنی:(ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز ہارنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیسٹ کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نے ٹیسٹ میچ کے دوران جیت کے کئی مواقع ضائع کیے، آسٹریلیا وکٹوں کی تلاش میں تھا، ہم انہیں بار بار مواقع دیتے رہے۔

ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے پاکستان کی کارکردگی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم نے میچز کے دوران چند مواقع ضائع کیے، آسٹریلیا وکٹوں کی تلاش میں تھا، ہم انہیں بار بار مواقع دیتے رہے اور انہوں نے اس کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔

انہوں نے ٹیم کی بلے بازی کی کارکردگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں 200 سے زیادہ کے سکور کے ہدف کی توقع تھی۔

کپتان نے کہا کہ محمد رضوان نے سب سے زیادہ سکور کیا لیکن اس سیریز میں کوئی بھی 200 سے زیادہ رنز نہیں بنا سکا، ٹیم میں بہتری آسکتی تھی، مواقع سے فائدہ اٹھاسکتے تھے، اگلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے 10 ماہ کا وقت ہے اس دوران ہم مزید محنت اور غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش کریں گے۔

خیال رہے کہ سڈنی ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز جیت کر وائٹ واش کر دیا۔

کینگروز نے شاہینوں کو آخری ٹیسٹ میچ میں آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی، ڈیوڈ وارنرنے اپنا آخری میچ یادگار بنا دیا، مارنس لبوشین نے بھی نصف سنچری بنائی، قومی ٹیم نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں بھی ناقص کارکردگی دکھائی۔

اس سے قبل پاکستان کو میلبرن ٹیسٹ میں 79رنزسے شکست ہوئی، پرتھ ٹیسٹ بھی پاکستان 360 رنزکے بھاری مارجن سے ہارا تھا۔

سڈنی ٹیسٹ کی دوسری باری میں قومی ٹیم صرف 115 رنز پرڈھیر ہوگئی، آسٹریلیا کو جیت کے لیے 130 رنز کا ہدف دیا، عبداللہ، شفیق، شان مسعود ، آغا سلیمان ، ساجد خان کھاتہ ہی نہ کھول پائے، صائم ایوب 33، رضوان28، بابراعظم 30 ،عامر جمال 18، سعود شکیل 2 رنز ہی بنا پائے۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پہلی وکٹ صفر پر گر گئی، اوپنر عثمان خواجہ ساجد خان کا شکار بن کر پویلین لوٹے۔

میچ کے چوتھے روز اپنی دوسری اننگز میں آسٹریلیا نے کھانے کے وقفے تک 1 وکٹ کے نقصان پر 91 رنز بنالیے تھے، کھانے کے وقفے کے بعد ڈیوڈ وارنر 57 رنز بناکر ساجد خان کا شکار ہوئے۔
مزید پڑھیں

گرل فرینڈ کو قتل کرنے والا ایتھلیٹ پیرول پر رہا

اسٹیون اسمتھ نے 4 رنز اور مارنس لبوشین نے 55 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ آسٹریلیا نے چوتھے روز پاکستان کا دیا ہوا 130 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 25.5 اوورز میں حاصل کیا۔

اس سے پہلے چوتھے دن کے آغاز میں پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں 115 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی تھی، عامر جمال میچ آف سی میچ رہے جبکہ پیٹ کمنز مین اف دی سیریز قرار پائے۔

Share With:
Rate This Article