اداکار کرسٹیان اولیور بیٹیوں سمیت طیارہ حادثے میں ہلاک
1/6/2024 9:37
لاس اینجلس: (ویب ڈیسک) معروف ہالی ووڈ اداکار کرسٹیان اولیور اپنی دو بیٹیوں سمیت طیارہ حادثے میں ہلاک ہوگئے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرسٹیان اولیور نے اپنی دو بیٹیوں کے ہمراہ ایک چھوٹے طیارے میں اڑان بھری تھی، یہ طیارہ اداکار کو ایک چھوٹے سے جزیرے بیکیا سے سینٹ لوشیا لیکر جا رہا تھا۔View this post on Instagram
اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد ان کا طیارہ کیریبین سی میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے بعد کوسٹ گارڈز نے سمندر سے چار لاشیں نکالیں۔View this post on Instagram
سمندر سے ملنے والی چار لاشوں کی شناخت 51 سالہ کرسٹیان اولیور، 12 سالہ بیٹی انک، 10 سالہ بیٹی مدیتا اور پائلٹ رابرٹ ساکس کے نام سے ہوئی۔View this post on Instagram
اولیور نے چند روز قبل انسٹاگرام پر ساحل سمندر کی ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’جنت میں کہیں سے سلام، 2024 ہم یہاں آئیں گے‘۔View this post on Instagram
اولیور نے ٹی وی سیریز ’سیوڈ بائی دی بیل: دی نیو کلاس‘ اور فلم ’دی بیبی سیٹرز کلب‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ اپنے آبائی ملک جرمنی میں اولیور نے مشہور پولیس شو ’الارم فر کوبرا 11‘ میں دو سیزن تک اداکاری بھی کی تھی۔View this post on Instagram
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage