چاہے یو این سے قرارداد منظور کرائیں، الیکشن ضرور ہوں گے: بلاول بھٹو
Image

لاہور: (سنو نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ چاہے اقوام متحدہ اور اوآئی سی سے ہی قراردادیں منظور کرائیں، پاکستان میں الیکشن آٹھ فروری کو ہی ہوں گے۔

لاہور میں ایک تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کہہ چکے کہ آٹھ فروری 2024ء کو الیکشن پتھر پر لکیر ہے۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف ہمارے این ایف سی ایوارڈ کی وجہ سے لاہور میں اتنا کام کرسکے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ماضی میں پنجاب پر ہمارے خلاف سیاسی جماعتیں مسلط کی گئیں۔، ہم اس الیکشن میں سلیکشن کا مقابلہ کریں گے۔پی ٹی آئی اور ن لیگ اس لیے الیکشن لڑ رہی ہیں تا کہ ان کے قائد جیل سے بچ جائیں۔

گذشتہ روز اپنے ایک خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ باقی جماعتیں اشرافیہ لیکن صرف پیپلز پارٹی تین نسلوں سے عوام کی نمائندگی کرتی ہے۔ این اے 127 کوٹ لکھپت میں خواتین ورکرز کنونشن سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ یہاں خوشی محسوس ہورہی ہے ۔ ہم ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ منارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی خواتین سے ملک کی آبادی کا پچاس فیصد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/05/01/2024/pakistan/63112/

بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ خواتین ملک کے معاشی بحران کے بارے میں زیادہ جانتی ہیں۔ خواتین کو معلوم ہے اس مہنگائی میں کوئی بھی تنخواہ میں گزارا نہیں کرسکتا۔ خواتین کو زیادہ معلوم ہے روزگار کا بندو بست کرنا کتنا مشکل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خواتین نے میرا سفیر بن کر گھر گھر جانا ہے۔ لاہور کا ہر دروازاہ کھٹکھٹانا ہے۔ سمجھانا ہے باقی جماعتیں اشرافیہ جبکہ صرف پیپلز پارٹی تین نسلوں سے عوام کی نمائندگی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی اور ن لیگ کو مسلط کیا گیا، اگر غریبوں مظلوموں اور کسانوں کا پاکستان بنانا ہے تو پیپلز پارٹی کو لانا ہے، گھر گھر جاکر میرے دس وعدے انکو بتائیں۔

یہ بھی ذہن میں رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے بلاول بھٹو زرداری کو بطور وزیراعظم امیدوار نامزد کر دیا ہے۔ گذشتہ دنوں پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں سی ای سی کا اجلاس ہوا۔ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ہائبرڈ اجلاس میں تمام اراکین نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/03/01/2024/pakistan/62812/

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں عام انتخابات کے حوالے سے مہم اور منشور کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال اور انتخابات کے حوالے سے سیاسی رابطوں پر بھی گفتگو کی گئی۔

سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ سابق صدر آصف زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے وزیراعظم کے امیدوار کے طور پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا نام پیش کیا جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage